Saturday, 6 June 2015

Dr Aamir liaquat husain ne shab e munajaat ki live transmission ke zarye sary records tor diye


جیوکے زیر اہتمام’’شب مناجات‘‘ نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کردی
تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی نشریات 84۔83 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست
ہر دل عزیز ڈاکٹر عامر لیاقت کی کشش نے کروڑوں ناظرین کو ٹی وی اسکرین کے سامنے منجمد کردیا،دیگر چینلز بہت پیچھے رہ گئے



کراچی (اسٹاف رپورٹر) شب برأت کے موقع پر جیو کے زیر اہتمام ٹی وی چینلز کی تاریخ کی سب سے بڑی اور روح پرور نشریات ’’شب مناجات ‘‘ نے مقبولیت کی ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے اور الیکٹرانک میڈیا میں بابرکت شبوں میں دیکھی گئی سب سے مقبول اور سب سے زیادہ دیکھی جانے والی نشریات ثابت ہوئی جس کے باعث مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں ۔ریٹنگ کا تعین کرنے والی غیرجانبدار ایجنسیز کے مطابق ۱۴ اور ۱۵ شعبان المعظم کی درمیانی شب 8 بجے سے صبح 4 بجے کے دوران جیو نے تمام ٹی وی چینلز پر اپنی واضح برتری ثابت کردی اور عالم گیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ترتیب دی ہوئی اِس عظیم الشان نشریات نے مقبولیت کی انتہاؤں کو چھوتے ہوئے مسابقت کی دوڑ میں تمام چینلز کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ غیرجانبدار ایجنسیز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ’’شب مناجات‘‘ نے ریکارڈ تعداد میں GRP’S حاصل کیں جن کی تعداد 83.84 ہے جبکہ اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ شب برأت کو سوائے جیو کے اور کوئی چینل دیکھا ہی نہیں گیا لہٰذا دیگر ٹی وی چینلز کی مجموعی ریٹنگ افسوس ناک حد تک کم اور ریٹنگ پوائنٹس نہ ہونے کے برابر ہیں جو ناظرین میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی والہانہ پذیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس چیز نے نشریات کی مقبولیت میں بنیادی کردار ادا کیا وہ توبہ و مغفرت کے روح پرور واقعات سے مزین ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا معرکۃ الآرا خطاب، دل نشین ثنا خوانی اور رقت آمیز دعا تھی جس نے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اور کروڑوں ناظرین کو متاثر کیا اور وہ ٹی وی اسکرین کے سامنے منجمد ہو کر رہ گئے۔ قرآن و احادیث کے برجستہ حوالوں اور متاثر کن حکایات پر مبنی ان کی ایمان افروز تقریر سن کر ہر دل منور اور ذہن معطر ہوگیا۔ واضح رہے کہ اس تاریخ ساز ٹرانسمیشن میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر عطاء المصطفیٰ جمیل راٹھور نے انجام دیے تھے جبکہ اس کا آغاز ملک کے ممتاز قاری محمد حسین آرائیں کی حسن قرأت سے ہوا تھا۔ روح پرور محفل میں عالم اسلام کے مایہ ناز ثنا خواں عمران شیخ عطاری، حافظ احمد رضا قادری، حافظ طاہر قادری، محمد علی سہروردی اور معین عالم نے بارگاہ رسالت میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس نشریات کو ناظرین کی جانب سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی جس کا واضح ثبوت غیرجانبدار ذرائع کی جانب سے جاری کردہ ریٹنگ گراف ہے جو کہ جیو کی شب معراج ٹرانسمیشن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ جیو نیٹ ورک اس فقیدالمثال کامیابی پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے ناظرین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے جن کی پسندیدگی کی وجہ سے جیو کی شب برأت ٹرانسمیشن کو تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی۔

www.aamirliaquat.com Twitter: @AamirLiaquat


--------------------------------------------------------------


جیو کی شب مناجات،ڈاکٹرعامرلیاقت نے کروڑوں ناظرین کو متاثر کیا



کراچی……..14اور 15 شعبان کی درمیانی رات جیوپرنشر کی جانے والی خصوصی نشریات شب مناجات نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کردی۔ عالم گیرشہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے متاثرکن خطاب،دلنشین ثناخوانی اوررقت آمیز دعا نے کروڑوں ناظرین کو متاثرکیا۔ غیر جانبدار ذرائع کی جاری کردہ ریٹنگ کے مطابق شب مناجات نے ریکارڈ تعداد میں GRP’S حاصل کیں جن کی تعداد 83.84 ہے جبکہ اعداد وشمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ شب برأت کو سوائے جیو کے اور کوئی چینل دیکھاہی نہیں گیا،جو ناظرین میں جیو نیٹ ورک اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی والہانہ پذیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

www.aamirliaquat.com Twitter: @AamirLiaquat



-----------------------------------------------------------

No comments:

Post a Comment