Inaam Ghar Plus


جیو کے انعام گھر پلس میں19موٹر سائیکلوں سمیت لاکھوں کے انعامات



کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیوپر نشرہونے والے ایشیاکے سب سے بڑے فیملی گیم شو ’’انعام گھرپلس‘‘ میں ہر دلعزیز میزبان کی جانب سے متعارف کردہ دلچسپ گیمزاور انعامات کی برسات کو ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے۔گزشتہ روز انعام گھر پلس کے ویک اینڈشو میں 19موٹر سائیکلوں سمیت کئی قیمتی انعامات جیتے گئے۔یہ کسی بھی شو میںجیتی گئی موٹر سائیکلوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سیٹ پر گلوکاری کے مقابلے کا انعقادکیا جس میں حاضرین کے مابین اداکاری کا زبردست مقابلہ ہوا اور شرکاء نے میزبان کی دی ہوئی سیچویشنز پر اداکاری کا مظاہرہ کیا اور عوام کے منتخب 5 بہترین افراد نے عمدہ اداکاری پر موٹر سائیکلوں سمیت کئی قیمتی انعامات جیت لیے جبکہ ایک نوجوان کو رقص اور اداکاری پر تین موٹر سائیکلیں انعام میں حاصل کرلیں ۔انعام گھر پلس میں گزشتہ روزحاضرین کی بڑی تعدادسرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالبعلموں پر مشتمل تھی جنہوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔شو کے دوران ذ ہنی آزمائش کے دلچسپ سلسلے’’جھٹ سوال پٹ جواب‘‘ میں بھی شرکاء نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے معلوماتی اوردلچسپ سوالات کے درست جوابات دے کر موٹر سائیکلوں ،ایل ای ڈیز،الیکٹرانک مصنوعات اور ملبوسات سمیت لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات جیتے۔شوکے دوران گلوکارہ ماریہ سعود کے خوبصورت گیت پر حاضرین جھوم اٹھے جبکہ معروف گلوکار سجاد علی کے بھانجے شاہ رخ نے اپنے ماموں کا مشہور گیت گاکر حاضرین سے داد اور میزبان سے موٹر سائیکل کا انعام حاصل کیا۔گیم زون کے دلچسپ مقابلوں لت پت ،واٹر بال اورگولف میں شرکاء نے موٹر سائیکلوں سمیت کئی قیمتی انعامات جیت لیے۔ دریں اثناء انعام گھر پلس کا آغازدھواں دار انداز میں شیری کے گانوں سے ہوا جس میں نوجوان اسٹیج پر رقص کرتے امڈ آئے اور جوش و خروش سے بھرپور فضا پیدا ہوگئی۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انعام گھر پلس کے اب صرف دو شوز باقی رہ گئے ہیں ،یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہاہوں کہ انعام گھر پلس پاکستان کا مقبول ترین گیم شو بن کر سامنے آیا ہے جس کی کامیابی میں جہاں آپ کی محبت کا عمل دخل ہے وہیں ٹیم کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے انعام گھر پلس میںکالج و یونیورسٹی کے طالبعلموں کی شرکت کی روایت بھی ڈالی، نوجوانوں کی دلچسپی عروج پر رہی، اورہر کالج اور یونیورسٹی کے طلباء اس میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔





For Participation, Registration and Updates of #InaamGharPlus Just follow: 

------------------------------------------------------------------

عامر لیاقت نے خوبصورت گائیکی پر رابرٹ کو پاکستان آئیڈیل اور 25 ہزار روپے نقد انعام دیا
گیم زون کے دلچسپ گیمز اور ذہنی آزمائش کے مقابلوں میں بھی لاکھوں روپے کے انعامات جیتے گئے
جیو کے انعام گھرپلس میں شاندارگلوکاری پر نوجوان نے گاڑی جیت لی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیوپر نشرہونے والے ایشیاءکے سب سے بڑے فیملی گیم شو ’’انعام گھرپلس‘‘ میں ہر دلعزیز میزبان کی جانب سے متعارف کردہ دلچسپ گیمز بالخصوص حاضرین کے مابین گلوکاری کے مقابلے کوزبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور اس نئے انداز کو بھی ناظرین نے بے حد پسند کیا ہے ۔گزشتہ روز انعام گھر پلس میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سیٹ پر گلوکاری کے مقابلے کا انعقادکیا جس میں رابرٹ اسٹیون نامی نوجوان نے گلوکاری کا شاندار مظاہر ہ کرتے ہوئے میزبان اور ناظرین کے دل جیتنے کے ساتھ ساتھ تلو کی کار بھی جیت لی اور غیرمعمولی سریلے پن کے مظاہرے پر پاکستان آئیڈیل کے علاوہ 25ہزار روپے نقد انعام بھی جیت لیا،یہ انعام گھرپلس کے دوران جیتی جانے والی 24ویں گاڑی ہے۔ گلوکاری کے خوبصورت مظاہرے پرحاضرین نے اپنی نشست پر کھڑے ہوکر اور زوردارتالیاں بجا کر نوجوان گلوکار کو داد دی جبکہ مقابلے کے دوران دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء نے موٹر سائیکلوں،ایل ای ڈی اور موبائلز سمیت کئی قیمتی انعامات جیت لیے ۔انعام گھر پلس میں گزشتہ روزحاضرین کی بڑی تعداد انڈس یونیورسٹی کے طالبعلموں پر مشتمل تھی جنہوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔گیم زون کے ایک اور دلچسپ مقابلے پانی گھاٹ میں غوطہ خوری کا عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان سونے کے 7 سکے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا جن کی مالیت 35 ہزار روپے ہے جبکہ گولف کے مقابلے میںخواتین نے قیمتی انعامات جیت لیے۔خوفناک غار میں بھوت پریت کی موجودگی میں نولکھا ہار کی تلاش کا سلسلہ گزشتہ روز بھی بے سود ثابت ہوا اور کوئی بھی قیمتی ہار جیتنے میں کامیاب نہ سکا۔شو کے دوران ذ ہنی آزمائش کے دلچسپ سلسلے’’جھٹ سوال پٹ جواب‘‘ میں بھی شرکاء نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے معلوماتی اوردلچسپ سوالات کے درست جوابات دے کر موٹر سائیکلوں ،ایل ای ڈیز،الیکٹرانک مصنوعات اور ملبوسات سمیت لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات جیتے۔ دریں اثناء انعام گھر پلس کا آغاز بڑے زبردست انداز میں شہریار طارق کے پرجوش گانوں سے ہوا جس میں نوجوان اسٹیج پر رقص کرتے امڈ آئے اور جوش و خروش سے بھرپور سماں پیدا ہوگیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا کہ انعام گھر پلس کے اختتامی پروگرامز کاآغاز ہو گیا ہے، رمضان المبارک کی تیاریوں میں مصروفیت کی وجہ سے تھوڑاوقفہ آئے گااورپھر انعام گھر پلس مزید نئی خوبصورت تبدیلیوں کے ساتھ زبردست انداز میں دوبارہ جلوہ گر ہوگا۔




For Participation, Registration and Updates of #InaamGharPlus Just follow: 


--------------------------------------------------------------------
انعا مات سے بھرا ایک ایساگھر 
سب کے لیے سب کچھ ہے جہاں پر
کیمرے ،گھڑیاں،ہیرے کی انگوٹھیاں
گاڑیاں،موٹرسا ئیکلیں اورریفریجریٹر
سب کے لیے سب کچھ
"انعام گھر پلس"

جمعہ اور ہفتہ 
رات 7:30 بجے 
صرف جیو پر
ایشیاء کی تاریخ کا سب سے بڑا فیملی گیم شو
انعام پلس۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ ۔۔ صرف جیو پر
For Participation, Registration and Updates of #InaamGharPlus
Just follow: 
Facebook.com/InaamGhar
Twitter.com/InaamGhar


----------------------------------------------------------------------

#Video Ep#18 Inaam Ghar Plus with Aamir Liaquat 11-04-2015 (Complete Episode)


#1 Game Show of Asia with Non Stop Family Entertainment
Every Friday and Saturday 
7:30 - 10:30pm only on #GEO


For Participation, Registration and Updates of #InaamGharPlus Just follow:
Facebook.com/InaamGhar
Twitter.com/InaamGhar


------------------------------------------------------------

جیو کے انعام گھر پلس کا گیم زون انعامات کا خزانہ بن گیا

عامر لیاقت کے متعارف گیمز میں شرکا نے گاڑیوں ،موٹر سائیکلز اور کئی بیش قیمت انعامات جیت لئے
حاضرین میں انتاکشری کا دلچسپ مقابلہ،ذہنی آزمائش کے مقابلوں میں بے شمار انعامات جیتے گئے


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیوپر نشرہونے والے ایشیاکے سب سے بڑے فیملی گیم شو ’’انعام گھرپلس‘‘ میںڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے انعامات کی برسات گزشتہ روز ویک اینڈشو میں بھی جاری رہی جس میں گاڑیوں، موٹرسائیکلوں ، ہیرے کی انگوٹھیوں ،بیش قیمت کیمروں اور گھڑیوں سمیت لاکھوں روپے کے انعا ما ت جیتے گئے ۔انعام گھر پلس کا گیم زون انعامات کاخزانہ بن کر سامنے آیا جس میں گاڑی سمیت کئی ،انعامات برسات کا آغازمیزبان نے گزشتہ روزگیم زون میں دلچسپ گیمز سے کیاجن کے دوران کئی بیش قیمت انعامات جیتے گئے ،میرے سیاں سپر اسٹار میں نوجوان پر قسمت اس وقت مہربان ہوگئی جب اس نے مٹکوں میں چھپے قیمتی انعامات کا درست نمبر بتاتے ہوئے عامر لیاقت لان کی جانب سے گاڑی جیت لی ۔ نشانہ بازی ،سرنگ اور بھول بھلیوں پر مشتمل گیم میں بھی موٹر سائیکلوں سمیت کئی انعامات جیتے گئے۔انعام گھر پلس میں گزشتہ روزحاضرین کی بڑی تعدادکراچی اسکول آف آرٹ اور خادم علی شاہ بخاری انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالبعلموں پر مشتمل تھی جنہوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔انعام گھر پلس کے ایک اور مقبول گیم ’’لت پت‘‘ میںجاوید اختر اور شعیب احمد نامی نوجوانوںنے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹرسائیکلیں جبکہ خوش قسمت شرکاء نے کیچڑ میں لت پت کارڈز میں چھپے قیمتی انعامات جیتے جن میں کیمرہ، ملبوسات، مائیکروویواون اورفوڈ فیکٹری شامل تھے۔گیم زون کے ایک اور دلچسپ مقابلے پانی گھاٹ میں غوطہ خوری کا عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عرفان نامی نوجوان سونے کے 10 سکے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا جن کی مالیت 50زار روپے ہے۔گولف کے مقابلے میں خواتین نیعامر لیاقت لان کی جانب سے قیمتی گھڑی، بیش قیمت کیمرہ، ریفریجریٹر جیت لیے۔ویک اینڈشو کی خاص بات حاضرین کے مابین انتاکشری کا مقابلہ تھاجس سے ناظرین کافی لطف اندوز ہوئے جس میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو موٹر سا ئیکلیں ، ایل ای ڈیز، قیمتی گھڑیوں اور ملبوسات کے تحائف دیے گئے۔ شو کے دوران ذ ہنی آزمائش کے دلچسپ سلسلے ’’جھٹ سوال پٹ جواب‘‘ میں بھی شرکاء نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے معلوماتی اوردلچسپ سوالات کے درست جوابات دے کر موٹر سائیکلوں ، لیپ ٹاپ ،ایل ای ڈیز، الیکٹرانک مصنوعات اور ملبوسات سمیت لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات جیتے۔شو کے دوران دانش نامی نوجوان اور انعام گھر پلس کے رضاکار مرزا عابد کسرت کا شاندار مظاہرہ کرکے موٹر سائیکلیں جیتنے میں کامیاب ہو گئے ۔ انعام گھر پلس کے ایک اور مقبول سلسلے’’کاروارلے جایار‘‘ میں خوش نصیب خواتین نے پانچ سوالوں کے مسلسل درست جوابات دے کرQموبائل کی گاڑی بھی جیت لی۔اس طرح اب تلک انعام گھر پلس کے دوران جیتی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 23تک جا پہنچی ہے ۔

For Participation, Registration and Updates of #InaamGharPlus Just follow: 





------------------------------------------------------------------

جیو کے انعام گھر پلس میں تین گاڑیوں سمیت لاکھوں کے انعامات

نوجوان کی باتوں ہی باتوں میں عامر لیاقت سے دل کی بات ،براہ راست اظہار محبت نے گاڑی کا مالک بنا دیا
گیم زون ،ذہنی آزمائش کے مقابلے ،خوش قسمت 2 گاڑیوں سمیت کئی بیش قیمت انعامات جیتنے میں کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیوپر نشرہونے والے ایشیاکے سب سے بڑے فیملی گیم شو ’’انعام گھرپلس‘‘ میں ہر دلعزیز میزبان کی دل موہ لینے والی گفتگو کے ساتھ ساتھ انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے جس میں گاڑیوں، موٹرسائیکلوں ، ہیرے کی انگوٹھیوں ،بیش قیمت کیمروں اور گھڑیوں سمیت لاکھوں کے انعامات جیتنے کا سلسلہ جاری ہے ۔انعام گھر پلس میں اُس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب سب کے پسندیدہ میزبان نے باتوں ہی باتوںمیں احمد فراز نامی نوجوان سے دل کے راز اگلوا لیے اور اُس نے براہ راست اپنی محبت کااعتراف کرتے ہوئے خاتون کو پروپوز کرنے کی ہمت کی ،نوجوان کی سچائی اور ہمت پر میزبان نے اُسے ہیرے کی انگوٹھی، لیپ ٹاپ اور موٹر سائیکل کے علاوہ تلو کی جانب سے گاڑی دینے کا اعلان کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ احمد فراز کی خالہ نے ٹیلی فون پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے احمد فراز کے پروپوزل کا جواب دیتے ہوئے اپنی صاحبزادی کے لیے اُن کا رشتہ قبول کرنے کا اعلان کردیاجس پر نوجوان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔انعام گھر پلس میں گزشتہ روزحاضرین کی بڑی تعداد بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء پر مشتمل تھی جن کا جوش و خروش دیدنی تھا۔شو کے دوران میزبان نے بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے طالبعلموں سے میڈیکل سے متعلق سوالات پوچھے جن کے درست جوابات دے کر وہ کئی قیمتی انعامات جیتنے میں کامیاب ہوئے جن میں 4 موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں۔ انعامات کی برسات کا آغازمیزبان نے گزشتہ روزگیم زون میں دلچسپ گیمز سے کیاجن کے دوران بھول بھلیوں کے کھیل میں مشکل مراحل طے کرتے ہوئے عامر لیاقت لان کی جانب سے گاڑی جیت لی ۔گیم زون میں اس کے علاوہ بھی دلچسپ گیمز کے دوران کئی بیش قیمت انعامات جیتے گئے ۔’’لت پت‘‘ میں فاروق نامی نوجوان نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیرے کی انگوٹھی، موٹر سائیکل، گھڑی موبائل اور ملبوسات جبکہ پانی گھاٹ میں عبدالرحمن نے ٹوسٹر، ملبوسات، سینڈوچ میکر اور ریفریجریٹر سمیت کئی انعامات جیتے۔اسی دوران پھونک مارنے کا کھیل جیت کر تبسم نامی خاتون نے 40 انچ کا ایل ای ڈی جیت لیااور گولف میں ایک خاتون نے ہیرے کی انگوٹھی ،دوسری خاتون نے موٹر سائیکل جبکہ تیسری خاتون نے بیش قیمت کیمرہ جیت لیا۔انعام گھر پلس کے ایک اور دلچسپ مقابلے چٹیاں کلائیاں میں خواتین نے شوہروں کے چہرے پر نقش و نگار بنا کر اُنہیں جوکر بنایا اور قیمتی گھڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت کئی انعامات جیت لیے۔ اسی اثناء میں ذ ہنی آزمائش کے دلچسپ سلسلے’’جھٹ سوال پٹ جواب‘‘ میں بھی شرکاء نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے معلوماتی اوردلچسپ سوالات کے درست جوابات دے کر موٹر سائیکلوں ، لیپ ٹاپ ،ایل ای ڈیز ،الیکٹرانک مصنوعات اور ملبوسات سمیت لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات جیتے۔ انعام گھر پلس کے ایک اور مقبول سلسلے’’کاروارلے جایار‘‘ میں ایک خوش نصیب جوڑے نے پانچ سوالوں کے مسلسل درست جوابات دے کرQموبائل کی گاڑی بھی جیت لی۔اس طرح اب تلک انعام گھر پلس کے دوران جیتی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 21تک جا پہنچی ہے ۔

For Participation, Registration and Updates of #InaamGharPlus Just follow: 




--------------------------------------------------------------------


Jang Special Edition #InaamGharPlus #AamirLiaquat

انعام گھر پلس
خداداد صلاحیتوں سے مالامال باکمال ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کاایک اور شاہکار
رمضان نشریات اور صبح پاکستان کے بعد انعام گھر پلس نے بھی مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کردی
جیت ہو یا مات ،انعامات ہی انعامات ۔۔ ایشیا کے سب سے بڑے فیملی گیم شو میں منفرد روایت قائم ہوگئی
18گاڑیاں ،آدھا کلو سونا،نولکھا ہار،بے شمار ہیرے کی انگوٹھیاں اور موٹر سائیکلوں سمیت کروڑوں کے انعامات


For Participation, Registration and Updates of #InaamGharPlus Just follow: 




---------------------------------------------



-------------------------------------------------------------------



-------------------------------------------------------------------



-------------------------------------------------------------------


-------------------------------------------------------------------




-------------------------------------------------------------------


-------------------------------------------------------------------



-------------------------------------------------------------------



-------------------------------------------------------------------




-------------------------------------------------------------------




-------------------------------------------------------------------


-------------------------------------------------------------------

For Participation, Registration and Updates of #InaamGharPlus Just follow:

No comments:

Post a Comment