Subh e Pakistan


#Video Subh e Pakistan Ep#131 with Huma Mir 03-06-2015 (Complete Episode)


Subh e Pakistan with Huma Mir on GEO Morning Show with the Real Morning Flavour

For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow Subh e Pakistan social media portals:



---------------------------------------------

#Video Subh e Pakistan Ep#130 with Huma Mir 02-06-2015 (Complete Episode)



Subh e Pakistan with Huma Mir on GEO Morning Show with the Real Morning Flavour

For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow Subh e Pakistan social media portals:



-----------------------------------------------------

#PhotoAlbum:Subh e Pakistan EP#129 with Huma Mir - 1st June 2015


Click highlights...!

Pakistan #1 Morning Show with the Real Morning Flavour on #GeoTV

For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow Subh e Pakistan social media portals:
Updates: Facebook.com/SubhPakistan

---------------------------------------------------------------

#PhotoAlbum: Subh e Pakistan EP#128 with Huma Mir - 29th May 2015



Click highlights...!

Pakistan #1 Morning Show with the Real Morning Flavour on #GeoTV

For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow Subh e Pakistan social media portals:
Updates: Facebook.com/SubhPakistan

-------------------------------------------------------------------

جیو کے صبح پاکستان کاشاندار اختتام،بھرپور پذیرائی پرعوام کوعامرلیاقت کا سلام



کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیوپر نشرہونے والانمبرون مارننگ شو ’’صبح پاکستان‘‘ شاندار کامیابیاں سمیٹنے اور مارننگ شوز کی 9سالہ تاریخ کا نقشہ بدلنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔19نومبر 2014سے نشر ہونے والے منفرد مارننگ شو نے پہلے ہی دن سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنالی ، ناظرین کی جانب سے والہانہ پذیرائی کے باعث جیو نے اپنے تمام مد مقابل ٹی وی چینلز کومات دے دی اورمقبولیت کے تمام ریکارڈز کو پاش پاش کرتے ہوئے دوسرے ہی روز ریکارڈ تعداد میں جی آر پیز حاصل کرکے غیرمعمولی ریٹنگ کاریکارڈ قائم کردیا ۔اللہ کے بابر کت نام سے آغاز،قومی ترانے کاوقار،صوفیانہ کلام ، ملک کی مایہ نازشخصیات بالخصوص فن اداکاری، گائیکی اور اسپورٹس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات سے عامر لیاقت حسین کی دلچسپ گفتگو،بے اولاد جوڑوں کواولاد کی نعمت، اجتماعی شادی ،مستحق خواتین کی جہیز کے ساتھ باعزت رخصتی ،خوش ذائقہ ڈشز کی تیاری،ستاروں کااحوال،علمائے کرام کی رہنمائی ،مسنون وظائف،ورزش اورروزمرہ کی منتخب خبروں پر دلچسپ تبصروں کے علاوہ سانحہ پشاور پر عوام کے جذبات واحساسات کی ترجمانی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی نے مارننگ شو کی مقبولیت میں کئی گنااضافہ کیا ۔واضح رہے کہ ایسامارننگ شو اس سے قبل کبھی پیش نہیں کیا گیا جس نے ایک فیملی مارننگ شو کے تمام تقاضوں کو پورا کیااورڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس میں دینی وثقافتی پس منظر کو بھی مدنظر رکھ کر پروگرامز ترتیب دیے جو عوام کی امنگوں کے ترجمان بن گئے اور صبح پاکستان نمبرون مارننگ شو کی شکل میں سامنے آیا۔ جیو کے اس شہرہ آفاق مارننگ شو کاآخری پروگرام گزشتہ روز نشر کیا گیا جس میں صبح پاکستان کا مستقل حصہ بننے والی شخصیات،ٹیم جیو اور حاضرین وناظرین کی بڑی تعداد نے ہر دلعزیز میزبان کو مبارکباد پیش کی اور اُنہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔فقیدالمثال کامیابی پر تشکر کااظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ 19 نومبر 2014ء کو انتہائی نامساعد حالات میں صبح پاکستان کا آغاز کیا ،اس دوران ملک کے بڑے حصے میں جیو کو بندش کا سامنا رہا جس کاتسلسل آج بھی جاری ہے تاہم ان تمام مشکلات کے باوجو د نہ صرف یہ کہ مارننگ شو کاآغاز کیابلکہ چند ہی روز میں عوامی پذیرائی نے اسے ملک کا نمبرون شوبنادیا جس پر میں اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ صبح پاکستان پہلا مارننگ شو ہے جس میں قرآن پاک کی تلاوت و تفسیر سے شوکا آغاز کیاگیااور اس کی بدولت مارننگ شوز کا9سالہ نقشہ ہی بدل گیا اور دیگر چینلز پر بھی شادی بیاہ کی نام نہاد رسومات اور ناچ گانے میں کمی آئی۔انہوں نے کہا کہ ’’صبح پاکستان ‘‘ کرکے ہم نے لوگوں کو بتایا کہ پاکستان کی صبح کیسی ہونی چاہیے جس میں تلاوت کلام پاک بھی ہو، وطن سے محبت کا اظہار بھی ہو، تفریح بھی ہو، لوگوں کے مسائل بھی حل ہوں، اپنے تمام پروفیشنل کریئر کے دوران صبح پاکستان وہ پروگرام تھا جسے میں نے اپنے مزاج سے سب سے زیادہ قریب پایااور اس کی میزبانی کرکے لطف محسوس کیا۔انہوں نے کہا سانحہ پشاورناقابل فراموش واقعہ ہے،اس پر قوم کے جذبات کی ترجمانی کرنااور دکھی دل کے ساتھ نشریات پیش کرنا میرے لیے بہت مشکل تھا،میںبہت دل گرفتہ تھا،تاہم اس سانحے نے قوم کو یکجا کر دیا ،اس موقع پر اس برس کی رمضان ٹرانسمیشن کو سانحہ پشاور کے شہید بچوں کے نام منسوب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سو بچوں کی شہادت پر موم بتیاں جلانا یا دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنا یہودونصاریٰ کا شیوہ ہے ہمیں تو مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنی چاہیے یہ وہ طریقہ ہے جو اسلام نے ہمیں سکھایا ہے۔اس موقع پر صبح پاکستان کا مستقل حصہ بننے والی تمام اہم شخصیات سیٹ پر موجود تھیں جن میں معروف سماجی رہنما محمد رمضان چھیپا،، قاری حسین آرائیں،ممتاز ماہرامراض جلد ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی،،معروف ماہر نباتات ڈاکٹر بلقیس،کوکنگ ایکسپرٹ فرحت فاطمہ، ماہر علم نجوم علی محمد،فٹنس ٹرینر رضوان نور اور گلوکار شہریار طارق، عامر لیاقت لان کی تیاری میں اہم کردارادا کرنے والے غلام شبیر ٹیکسٹائل کے مالک غلام شبیرصاحب اور اُن کی ٹیم کے اراکین عبدالرحمن ، محمد عاطف،سعد بقالی،عدیل پولانی،سعد خان،اورمحمدعابد شامل ہیں ۔اس پر مسرت موقع پر اِن تمام شخصیات نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور اُن سے محبت بھر ے جذبات اور عقیدت کااظہار کیا ۔شو کے اختتامی لمحات میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس شو کی کامیابی میں اُن کی معاونت کرنے والی اپنی ٹیم کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرمہمانوں نے کیک کاٹ کراورہردلعزیز میزبان کو پھولوں کے گلدستے پیش کرکے خوشی کا اظہار کیا جبکہ حاضرین نے تالیاں بجاکر اپنے جذبات کااظہار کیا۔نشریات کے دوران وقفے وقفے سے صبح پاکستان میں کے دلکش مناظر اور کلپس بھی نشر کیے گئے ۔




For more news, photos, videos and live updates:

----------------------------------------------------------
عامر لیاقت کا ہر انداز،عوام کے دل کی آواز 
یہی ہے پاکستان کے نمبر ون مارننگ شو 
کی بے مثال مقبولیت اور کامیابی کا راز 
ہر دل کی دھڑکن،ہر زبان پر اس کا نام
کیونکہ یہ ہے "صبح پاکستان"



#SubhePakistan #1 Morning Show with the Real Morning Flavour


For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow 


---------------------------------------------------

آپ نے مارننگ شو کو نئی زندگی دی، عامر لیاقت کوہمامیرکا خراج تحسین


کراچی(اسٹاف رپورٹر)’’صبح پاکستان‘‘ کی صورت میں ناظرین کی صبحوں کو روشن بنانے اورقرآن پاک کی تلاوت سے مارننگ شو کاآغاز کرنے پر عالمگیر شہرت یافتہ براڈ کاسٹر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کی ممتازکمپیئر ڈاکٹر ہمامیر نے کہا ہے کہ آپ نے روایتی اندازسے ہٹ کر ’’صبح پاکستان‘‘ کا آغاز کیا اور مارننگ شو کوایک نئی زندگی دی ، ایک نئی جہت سے آشنا کیااورلوگوں کو بتایا کہ ایک اسلامی اور مشرقی معاشرے میں صبح کا آغاز کس طرح کیا جاتا ہے۔ جیو سے براہ راست نشر ہونے والے شہرہ آفاق مارننگ شو’’صبح پاکستان‘‘ میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں سے مارننگ شو کے نام پر ناظرین کی صبحوں کو جس طرح برباد کیا جارہاتھااور دن کا آغاز جس بے ہنگم طریقے سے کیا جارہا تھا آپ نے اُس کا خاتمہ کردیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ڈاکٹر ہمامیر کی علمی وادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ چندروز قبل آرٹس کونسل میں ڈاکٹر ہمامیر کے افسانوی مجموعے’’کچھ اور‘‘ کی تقریب رو نمائی ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت ایک اعزاز سمجھتاہوں ،اس تقریب میں انتظارحسین، پروفیسر سحرانصاری،کمال احمد رضوی اور طلعت حسین سمیت علم وفن کی بڑی نامور شخصیات موجود تھیں جن سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ہمامیر کے افسانوں میں ہرجگہ وطن سے محبت دکھائی دیتی ہے اورانہوں نے اپنے افسانوں میں بہت سلیس زبان استعمال کی ہے جسے قارئین بے حد پسند کریں گے۔ شو کے دوران ملک کے ممتاز ماہر امراض جلد ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی نے موٹاپے کو بیماریوں کی جڑقرار دیتے ہوئے کہا کہ وزن میں اضافہ ڈپریشن ،بلڈ پریشر اور شوگر جیسے امراض کو جنم دیتا ہے تاہم ڈائٹ کنڑول اور ورزش کے ذریعے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ ملک کی معروف ماہر نباتیات ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ غذا میں اعتدال کے ذریعے وزن کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔شو کے دورن یوتھ پارلیمنٹ کے بانی اور چیئر مین رضوان جعفر نے ہردلعزیزمیزبان کویوتھ پارلیمنٹ کے اراکین کی اُن کے ساتھ لی گئی تصاویر پیش کیں اور اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکریٹری اویس خانانی نے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کو اُن کے خوبصورت اسکیچ سے آراستہ کرتا بھی پیش کیا جس پر میزبان نے ان کا شکریہ ادا کیااور رضوان جعفر کی درخواست پریوتھ پارلیمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا جسے اویس خانانی نے ڈیزائن کیا ہے۔اسی دوران معروف گلوکار سجاد علی سے متاثر نوجوان گلوکار جہانزیب علی نے سجاد علی کے مشہور گیت سنائے جنہیں سن کر حاضرین جھوم اٹھے۔ شو کے اختتام سے قبل ڈاکٹر ہمامیر کی فرمائش پر میزبان نے اپنے مخصوص اندازمیں علامہ اقبال کی شہرہ آفاق نظم ’’ساقی نامہ‘‘کے اشعار سنائے جبکہ ممتاز روحانی شخصیت مولانا محمدبشیر فاروق قادری نے ناظرین کو اُن کے مختلف مسائل کے حل کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں مسنون وظائف بتائے اور آخر میں دعا بھی کی۔




For more news, photos, videos and live updates:


----------------------------------------------------------------------

جیو کے صبح پاکستان میں مباحثے کاانعقاد ،نوجوانوں کی پرجوش تقاریر



کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیو سے براہ راست نشر ہونے والے شہرہ آفاق مارننگ شو’’صبح پاکستان‘‘ میں گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زیرصد ارت یوتھ پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلباء کے مابین تقریری مقابلے کا انعقادکیا گیاجس میں نوجوانوں کی پرجوش تقاریر نے میزبان اور حاضرین کے دل موہ لیے۔ فن خطابت میں منفرد مقام رکھنے والے اور زمانہ طالبعلمی میں بے شمار مباحثوں اور تقریری مقابلوں میں لاتعداد انعامات اور اعزازت حاصل کرنیوالوں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مقابلے کے دوران نوجوان مقررین کی غلطیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اُنکی اصلاح کا فریضہ بھی انجام دیا اور اُنہیں فن خطابت کی باریکیوں سے آگاہ کیا جس پر مقررین نے اُن کا شکریہ اداکیا۔ مقابلے میں جج کے فرائض یو تھ پارلیمنٹ کے بانی اور چیئرمین رضوان جعفر نے انجام دیے، اس موقع پریوتھ پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ عامر لیاقت کی زیر صدارت منعقد ہونے والے مقابلے کے آغاز میں قائد ایوان انشال جاوید نے ’’ہمیں نصاب میں عشق کا مضمون چاہیے‘‘کے عنوان سے قرار داد پیش کی اور اپنے موقف کی موافقت میں زبردست دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عشق وہ جذبہ ہے جسکے بل پر تاریخ میں بڑے بڑے کارنامے انجام دیے گئے لہٰذا اسے نصاب میں شامل کیا جائے جبکہ قرار دادکی مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے قائد حزب اختلاف عائشہ سلیم کا کہنا تھا کہ عشق کو نصاب میں شامل کرنا غلط ہے، یہ ایک غیر نصابی سرگرمی ہے جس کی شمولیت سے طلباء کاذہن علم و ہنر کے بجائے دیگر سرگرمیوں میں الجھ کر رہ جائے گا ۔قائدایوان اور قائد حزب اختلاف کے دلائل کے بعد قرار داد کی موافقت اور مخالفت میں نوجوان مقررین کی جانب سے دھواں دھار تقاریر کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے میزبان اور حاضرین کا فی محظوظ ہوئے۔قرارداد کی حمایت میں تقریر کرتے ہوئے وقاص کاشی نے کہا کہ نصاب میں عشق کا نفاذ ضروری ہے کیونکہ عشق کی بنیاد پر کائنات معرض وجود میں آئی اور اِسکی کوکھ سے بڑی بڑی شخصیات نے جنم لیا۔ماہم منور کا کہنا تھا کہ خشک مضامین تونصاب میں بہت ہیں لیکن عشق ایک تروتازہ مضمون ہے جسے نصاب میں ضرور شامل کرناچاہیے ۔ام فروہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عشق دلوں کو موم کرتا ہے اور نصاب میں اسکی شمولیت سے دہشت گردی کے خاتمے میں مددملے گی۔ابو طلحہ نے اپنی پرجوش تقریر میں کہا کہ عشق وہ مضمو ن ہے جسکی ضرورت ہر تعلیمی ادارے کو ہے جبکہ طلحہ انور کا کہنا تھاکہ جو عشق کے مضمون کے منکر ہیں دراصل انہیں عشق میں ناکامی ہوئی اس لیے اسی کیخلاف ہوگئے۔ قراردادکی مخا لفت میں دلائل دیتے ہوئے نوجوان مقررہ کہکشاں انجم نے کہا کہ اگر نصاب میں عشق کو شامل کیا تو طالبعلموںکا مستقبل تار یک ہوجائیگا۔ احتشام ممتاز کا کہنا تھا کہ نصاب میں ایسے مضامین ہونے چاہئیں جو نوجوانوں میں جذبہ خودی بیدار کریں۔شہز اد ی کنول نے قرارداد کو بے معنی قراردیتے ہوئے کہا کہ لوگ عشق کے اصل مفہوم سے نابلد ہیں اور وہ اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کاذریعہ بنالیں گے۔عدنان اختر کاکہناتھا کہ نصاب تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اگر اس میںعشق کو شامل کیا تو طلباء اسے غلط طور پر استعمال کرینگے۔بحث کے آخر میں تقر یر ی میلہ لوٹتے ہوئے وجاہت حسین نے کہا کہ باشعور ایوان ایسی کوئی قرار داد منظور نہیں کرسکتاجس سے نوجوانوں کے مستقبل پر ضرب پڑے، اس موضوع کی وکالت کرنے والوں نے معاشرتی اقدار کا خیال نہیں رکھا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے قرارداد کی موافقت اور مخالفت میں ایوان کی رائے طلب کی جسکے بعد قرار داد کو مسترد کرنے کااعلان کردیا۔مقابلے کے جج رضوان جعفر نے اس موقع پر نتائج کااعلان کرتے ہوئے وجاہت حسین کو بہترین مقرر قرار دیاجبکہ طلحہ انور کو دوسری، احتشام ممتاز اور شہزادی کنول کو تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا۔اس موقع پر ایوان کے صدر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اول آنے والے مقرر کے لیے 10 ہزا ر، دوسرے نمبر پر آنے والے مقرر کے لیے 8ہزار ،تیسر ے نمبر پر آنے والے مقرر وں کے لیے 5ہزارجبکہ مقابلے کے تمام شرکاء کے لیے Qموبائل کے انعامات کا اعلان کیا اورابو طلحہ کوبہترین مقرر قرار دیتے ہوئے 4ہزار روپے کا خصوصی انعام دیا ۔





For more news, photos, videos and live updates:


------------------------------------------------------------------------------

اسکاؤٹس کی یونیفارم فوج سے محبت کادرس دیتی ہے ،عامر لیاقت


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیو کے شہرہ آفاق مارننگ شو’’صبح پاکستان‘‘میں گزشتہ روزبھرپور تربیت کے بعدرضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوان اسکاؤٹس اورپاکستان میں اس شعبے سے تعلق رکھنے والے اہم عہدیداران نے شرکت کی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگومیں تنظیم کے اغراض ومقاصدبیان کیے اور پاکستان میں اس کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے ناظرین کو آگاہ کیا۔اس موقع پر نوجوان اسکاؤٹس اور اعلیٰ عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے ہر دلعزیز میزبان نے کہا کہ اسکاؤٹس کی یونیفارم فوج سے محبت کا درس دیتی ہے اور نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے میں بھی اسکاؤٹنگ کا کردار اہم ہے یہی وجہ ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کواسکاؤٹس سے بڑی محبت تھی اورآپ پاکستان کے پہلے چیف اسکاؤٹ بھی تھے۔گفتگو کے آغاز میں اسکاؤٹنگ کی مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اسکاؤٹ ایک بین الاقوامی تحریک ہے جس کی بنیاد1907ء میں برطانوی شہری رابرٹ بیڈن پاؤل نے رکھی تھی اورپھر یہ تحریک دنیا بھر میں پھیل گئی ۔ مارننگ شو میں موجودنوجوان اسکاؤٹس بھرپور جوش اور ولولے کامظاہرہ کیااور صبح پاکستان کی فضا اُن کی مخصوص تالیوں کی آواز سے گونجتی رہی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پریذیڈنٹ گولڈ میڈلسٹ بیسٹ اسکائوٹ آف پاکستان رضوان جعفر کا کہناتھا کہ اسکاؤٹ دنیا میں نوجوانوں کی سب سے بڑی آرگنائزیشن ہے ،اس کی وردی کا خاکی رنگ دراصل اس بات کی علامت ہے کہ انسان مٹی سے بناہے اور یہ اسے مٹی کے قریب لے جاتی ہے۔ ایک اچھے اسکائوٹ کا معیار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکائوٹنگ کی باقاعدہ درجہ بندی اور نصاب ہے،اسکاؤٹس امن کے سفیر ہوتے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے لباس پر اسکائوٹ کا لوگوبھی چسپاں کیا۔مارننگ شو کے دوران پاکستان میں اسکاؤٹ کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے بھی اپنے تاثرات بیان کیے اور قدرتی آفات کی صورت میں اسکائوٹ کی ذمے داریوں سے ناظرین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پربیسٹ فرسٹ ہائیکر جویریہ شہباز،فرسٹ پریذیڈنٹ گرل رووراسکائوٹس سیدہ کنزیٰ کنول،کمشنر ڈویلپمنٹ اینڈ میڈیا سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن فرقان احمد یوسفی ،کوآرڈی نیٹر ہائیک آن بائیک پروفیسر یوسف رحمانی اور پریذیڈنٹ روور اسکاؤٹ علی راجوانی نے اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اسکائوٹنگ سے ہمیں ہرطرح کے حالات میں جدوجہد اور اعصاب مضبوط کرنے کا درس ملتا ہے اور فرسٹریشن ختم کرنے کے لیے بھی اسکائوٹنگ بہت ضروری ہے ۔اس موقع پر حاضرین میں موجود نوجوان اسکائوٹ نے خوبصورت گیت سناکرناظرین کے دل موہ لیے۔شو کے دوران ملک کی مایہ نازامیج کنسلٹنٹ نبیلہ نے 15برس کی محنت سے تیار کردہ میک اَپ کی ایک نئی پروڈکٹ’’نو میک اپ‘‘ متعارف کرائی جس پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نبیلہ نے ہردلعزیز میزبان کو بتایا کہ یہ پروڈکٹ خواتین کے لیے ایک قیمتی نسخہ ہے جس کی مدد سے میک اپ کیے بغیر وہ میک اپ کی خصوصیات سے مستفید ہو سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی کٹ میں میک اپ کے تمام ضروری اجزاء اس میں موجود ہیں اور اسے ملک کے کئی میک اپ آرٹسٹ نے بہترین پروڈکٹ قرار دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بعض خواتین کے چہروں پراس کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایاجسے خواتین نے بے حد پسند کیا۔ شو کے دوران ملک کی ممتاز ماہر نباتات ڈاکٹر بلقیس نے تھائی رائیڈ زکے امراض میں مبتلا خواتین کے علاج کے لیے جڑی بوٹیوں سے قہوہ تیار کرنے کا طریقہ بتایا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔






For more news, photos, videos and live updates:

-----------------------------------------------

جیو کے صبح پاکستان میں 19افراد کو عمرے کیلئے رقوم کی تقسیم ،پرمسرت مناظرعامر لیاقت نے ماہ رمضان اور دیگر پروگرامز میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹس جیتنے والے خوش نصیبوں میں رقم تقسیم کی



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جیو کے شہرہ آفاق مارننگ شو’’ صبح پاکستان ‘‘ کے دوران گزشتہ روز اُس وقت جذباتی فضا اور پرمسرت مناظر دیکھنے میں آئے جب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے رمضان المبارک،ختم نبوت کانفرنس ،صدیق اکبر ؓ کانفرنس،انعام گھر اور انعام گھر پلس میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹس جیتنے والوں 19خوش نصیبوں میں ٹکٹس کی رقم تقسیم کی۔حجاز مقدس کی زیارت کی سعادت سے سرشارخوش نصیب افراد اس موقع پرکافی خوش نظرآئے اور زندگی کی حسین ترین خواہش کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کیااورمیزبان کا شکر یہ ادا کیا اور انہیں ڈھیر ساری دعائیں دیں۔ مارننگ شو میں ناظرین کی خواہشات کے مطابق چہرے کی خوبصورتی کے حوالے سے مفید مشوروں اور اْس کے خوبصورت عملی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز براہ راست نشر ہونے والے شو میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو کے دوران ملک کے ممتاز ماہر امراض جلد ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی نے گنج پن کے خاتمے کے لیے ہیر ٹرانسپلانٹیشن کے جدید طریقہ علاج فولیکولر یونٹ ایکسٹریکشن کے حوالے سے مفید مشورے دیے ، اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کرکے دکھایا ۔اس اہم موضوع پر اظہار کیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالوں کی قدرتی نشوونمابھی درختوں کی افزائش کی طرح ہوتی ہے، بالوں کومناسب آکسیجن اور غذائیت نہ ملے تو وہ گرنا شروع ہوجاتے ہیں اور ناقص شیمپو کے استعمال سے بھی بالوں کو نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے گنج پن سے متاثرہ بعض افراد کو سیٹ پر بلا کر ناظرین کو گنج پن کی مختلف اقسام بتائیںاورحاضرین کے سوالات کے ۔شو کے دوران ملک کی معروف ماہر نباتیات ڈاکٹر بلقیس نے موضوع کی مناسبت سیجڑی بوٹیوں کی مدد سے گنج پن کے خاتمے کے لیے خصوصی سرمہ بنانے کا طریقہ بھی بتایا۔ دریں اثناء ’’صبح پاکستان‘‘ کے آغازمیں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے پشاور اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 45سے زائد افراد کی ہلاکتوں پر گہرے رنج کااظہار کیااور لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا اور کہاکہ محمودہ سلطانہ چیریٹی بھی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے نیپال میں ہولناک زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کااظہار کیااور چند لمحوں میں فلک بوس عمارتوں کے انہدام کو مقام عبرت قرار دیا۔انہوں نے اس موقع پرپاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ان کے بھائی کی وفات پراظہار تعزیت بھی کیا ۔اپنی متاثر کن گفتگو کے دوران ماہ رجب میں شب معراج کی آمد پر اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ہرسال کی طرح اس سال بھی شب معراج کے موقع پر خصوصی نشریات کاہتمام کیا جائے گا ۔شو کے اختتام سے قبل ملک کی معروف روحانی شخصیت مولانا بشیر فاروق قادری نے ناظرین کواُن کے مسائل کے حل کے لیے مسنون وظائف بتائے اور آخر میں دعا بھی کرائی۔



For more news, photos, videos and live updates:
Facebook.com/SubhPakistan
Twitter.com/SubhPakistan


-----------------------------------------------------------

عامر لیاقت کا ہر انداز،عوام کے دل کی آواز 
یہی ہے پاکستان کے نمبر ون مارننگ شو 
کی بے مثال مقبولیت اور کامیابی کا راز 
ہر دل کی دھڑکن،ہر زبان پر اس کا نام
کیونکہ یہ ہے "صبح پاکستان"


#SubhePakistan #1 Morning Show with the Real Morning Flavour

For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow 
Updates: Facebook.com/SubhPakistan
Alerts: Twitter.com/SubhPakistan
Videos: DailyMotion.com/SubhPakistan






------------------------------------------------------

مسائل کا حل جانتاہوں‘موقع ملاتوملک کی بے مثال خدمت کرونگا‘عامرلیاقت
این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں زندہ لاشوں نے ووٹ ڈال کر ثابت کردیا کہ زمینی حقائق سے رواگردانی ممکن نہیں
جیو کے مارننگ شو صبح پاکستان میں ہر دلعزیز میزبان کی نجی پیشہ وارانہ زندگی پر ڈاکٹر ہما میر سے گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیوکے شہرہ آفاق مارننگ شو ’’صبح پاکستان‘‘ کے ہر دلعزیز میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میری تمام زندگی جدوجہد سے عبارت ہے ،چاہے وہ سیاسی محاذ ہو یا میدان صحافت، الیکٹرونک میڈیا ہو یا پرنٹ میڈیا ہمیشہ عوام کی خدمت کو زندگی کا نصب العین بنایا ، عوام کی براہ راست خدمت کا موقع ملا تولوگ ایک نئے عامر لیاقت کو دیکھیں گے، میں لوگوں کے مسائل سے بخوبی واقف جانتا ہوں اوراُن کا حل بھی میرے پاس موجود ہے جب بھی موقع ملا پاکستان کی بے مثال خدمت کروں گا۔ گزشتہ روز جیو سے براہ راست نشر ہونے والے مارننگ شو میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ملک کی ممتاز کمپیئر ڈاکٹر ہما میر سے گفتگوکرتے ہوئے عالمگیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر نے کہا کہ برصغیر کے نامور صحافی سردار علی صابری مرحوم کا نواسہ ،پاکستان کی پہلی خاتون کالم نگار محمودہ سلطانہ ،اور معروف سیاسی و سماجی رہنما شیخ لیاقت حسین کا فرزند ہوں ،اِن تینوں شخصیات کی تربیت کا عکس میری شخصیت میں نمایاں ہے ،میری دادی مرحومہ عائشہ حامد نے بھی میری تربیت میں اہم کردار ادا کیا ۔بچپن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچپن میں بے حد شرارتی ہوا کرتا تھا، محلے والوں کو بہت تنگ کرتا تھا، میرے والدین سیاسی مصروفیات اور قید وبند کی وجہ سے مجھے زیادہ وقت نہیں دے پائے ،بچپن کا بڑا حصہ اپنے نانا سردار علی صابری کے گھر میں گزارا،میری خالائیں اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں اور انہوں نے مجھے بہت پیار دیا۔بچپن کا مزید تذکرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں تاریخ اسلام کا طالبعلم ہوں، میرے نانا نے 14 برس کی عمر میں مجھے تاریخ اسلام رٹا دی تھی۔الیکٹرونک میڈیا پر دینی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 برس مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ساتھ بیٹھ کر فقہ سیکھا ہے۔14 برس کے مختلف پروگرامز میں ڈیڑھ لاکھ دینی مسائل کے جوابات دیے۔ شیعہ سنی کو قریب لانے کی کوشش کی، اختلافی پہلو اجاگر کرنے کے بجائے چاروں مکاتب فکر کے علماء کو ساتھ بٹھایا۔مرحوم والدین کے ذکر پر ان کا کہنا تھا کہ والدین کا اولاد سے اٹوٹ رشتہ ہوتا ہے، اُن کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، اسی لیے والدہ کے نام سے محمودہ سلطانہ چیریٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور بہت جلد والد کے نام پر شیخ لیاقت حسین ڈائیلاسز سینٹر کے قیام کا بھی ارادہ ہے۔گفتگو کے آغاز میں ڈاکٹر ہما میر نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس مقام پرپہنچے ہیں اُس تک پہنچنا مشکل ہے، ایک صحافی ، میزبان ،اسکالراورسماجی رہنما کی حیثیت سے ان کی شخصیت کی کئی جہتیں ہیں۔دریں اثناء شوکے آغاز میں میزبان نے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒکے یوم وصال کے موقع پر دین کے لیے اُن کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں اسلام کی تبلیغ واشاعت میں آپ کا بڑا اہم کردار ہے،آپ نے لاکھوں ہندوؤں کو مسلمان کیا۔ این اے 246 کے ضمنی انتخاب پر معنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے سوشل میڈیا پرغیر حقیقی تبصرے کرنے والوں کو شکست فاش دے دی۔اُنہوں نے کہاکہ زمینی حقائق سوشل میڈیا کے پیش کردہ تجزیوں سے مختلف ہوتے ہیں ، زندہ لاشوں نے ووٹ ڈال کر ثابت کردیا کہ زمینی حقائق سے روگردانی ممکن نہیں،ناقدین کو سوشل میڈیا کی مصنوعی دنیا سے نکل کر حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے۔




For more news, photos, videos and live updates:
Facebook.com/SubhPakistan
Twitter.com/SubhPakistan

------------------------------------------------------------------------------



عامر لیاقت نے یوتھ پارلیمنٹ کے سرپرست اعلیٰ کا منصب سنبھال لیا



عامر لیاقت نے یوتھ پارلیمنٹ کے سرپرست اعلیٰ کا منصب سنبھال لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں نوجوانوں کی نمائندگی کرنے والی مقبول آرگنائزیشن یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین رضوان جعفر اور کابینہ کے دیگر اراکین کی درخواست پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یوتھ پارلیمنٹ کے سر پرست اعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے ،تقریب حلف برداری کاانعقاد جیو سے براہ راست نشر ہونے والے شہرہ آفاق مارننگ شو’’صبح پاکستان‘‘ میں کیا گیا، یو تھ پارلیمنٹ کے بانی اور چیئرمین رضوان جعفر نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے حلف لیا ،اس موقع پر مارننگ شو میں موجود یوتھ پارلیمنٹ کی کابینہ کے اراکین اور ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ براڈ کاسٹر اور ممتاز ریسرچ اسکالر کے سرپرست اعلیٰ مقرر ہونے پر بے پناہ خوشی کااظہار کیا اور اسے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین رضوان جعفر کا کہناتھا کہ ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں،ہمیں ان کی رہنمائی کی ضرورت ہے ،الیکٹرونک میڈیا میں بڑے پیمانے پر مذہبی نوعیت کی نشریات پیش کرنے کاآغازسب سے پہلے انہوں نے ہی کیا تھاجس کی تقلید بعد میں دیگرلوگوں نے بھی کی۔ہردلعزیز میزبان کے فن خطابت اور بے پناہ مقبولیت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تو الیکٹرونک میڈیا کاعروج ہے اور اب عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانا اتنا مشکل نہیں لیکن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین الیکٹرونک میڈیا کی ترقی سے پہلے ہی سپر اسٹار بن گئے تھے اورآج بھی نوجوان نسل ان سے بے پناہ متاثر ہے ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یوتھ پارلیمنٹ کے سرپرست اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے موقع پر اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایام نوجوانی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ینگ ڈبیٹرز سوسائٹی کی بنیاد رکھی تھی جس کا مقصد نوجوانوں کو فن خطابت کی تربیت دینا تھا ، یوتھ پارلیمنٹ کی طرز پر آرگنائزیشن کی تشکیل میرا خواب تھا جو رضوان جعفر نے پورا کردیا،آج یوتھ پارلیمنٹ کے نوجوانوں کو دیکھ کر اپنا زمانہ طالبعلمی یاد آگیا۔رضوان جعفر کو اس کارنامے پر سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی برس قبل ایک اسٹریٹ شو میں رضوان جعفر سے ملاقات ہوئی تھی، انہوں نے مجھے کافی متاثر کیاتھا،یہ اپنے عزم کی بنیاد پر آگے بڑھتے رہے اور یوتھ پارلیمنٹ کا قیام ان کا بڑا کارنامہ ہے جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مارننگ شو کے دوران یوتھ پارلیمنٹ کی کابینہ کے اراکین نے بھی اپنے تاثرات بیان کیے، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے اپنی عقیدت کا اظہارکیا اور فن خطابت کے فی البدیہہ مظاہرے سے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ طلحہ انورنے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سوانح حیات اور خدمات پرمبنی خوبصورت تقریر کے ذریعے شرکاء کے دل موہ لیے ۔ یوتھ پارلیمنٹ کی وفاقی کابینہ کے رکن ملک منصور احمد، کابینہ کی اراکین اِنشال جاویداورجویریہ بتول قریشی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندوں نے بھی اپنے جذبات کااظہار کیا ۔ شو کے دوران ملک کی ممتاز ماہر نباتات ڈاکٹر بلقیس نے ناظرین و حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے اور جڑی بوٹیوں کی مدد سے مختلف امراض کے علاج کا طریقہ بتایا۔علالت کی وجہ سے صبح پاکستان میںمعروف سماجی رہنما محمد رمضان چھیپاکی عدم شرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میزبان نے ناظرین سے اُن کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی جبکہ شو کا اختتام معروف روحانی شخصیت مولانا بشیر فاروق قادری کی دعا پر ہوا۔






For more news, photos, videos and live updates:
Facebook.com/SubhPakistan
Twitter.com/SubhPakistan





-------------------------------------------------------------------

جیو کے صبح پاکستان میں غلام عباس نے مشہور فلمی گیت گاکر سماں باندھ دیا
ملتان ریڈیو اسٹیشن پر آڈیشن کے لئے گیا تو وہاں دھکے دے کر نکالا گیا
آپ نے جو پیار دیا اُسکے اظہار کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ،شاندار پزیرائی پر مایہ ناز گلوگار کا میزبان کو خراج تحسین



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیو سے نشر ہونے والے شہرہ آفاق مارننگ شو’’صبح پاکستان‘‘ میں گزشتہ روزپاکستانی فلموں کے لیے بے شمار سپرہٹ گیت اور غزلیں گانے والے مایہ ناز گلوکار غلام عباس نے شرکت کی اور اپنی پہچان بننے والے مشہور زمانہ فلمی گیت اور غزلیں گاکر مارننگ شو میں ایک سماں باندھ دیا اورحاضرین کو بے ساختہ جھومنے پر مجبور کر دیا۔ فن موسیقی کے لیے اعلیٰ خدمات پر حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز حاصل کر نے والے مایہ نازگلوکار کی آمدپرمیزبان اورحاضرین نے اِن کاپرجوش استقبال کیا،اس موقع پرصبح پاکستان کے مستقل گلوکار شہر یار طارق نے اُنہی کا گایا ہو اایک فلمی گیت گاکر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا ۔والہانہ پذیرائی پر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے غلام عباس نے کہا کہ آپ نے جو پیار دیا اُس کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ میرا تعلق ملتان کے قدامت پسند گھرانے سے ہے،ابتدائی زندگی میںگلوکار بننے کے جنون نے بہت رسوا کرایا، 1970 میں آڈیشن کے لیے ملتان ریڈیو اسٹیشن گیاتو وہاں نہ صرف یہ کہ مجھے رد کر دیا گیا بلکہ دھکے دے کر نکالا گیا،فلمی دنیا کا رخ کیا تو وہاں بھی ایک بہت بڑے موسیقار نے نازیبا رویہ اپنایا اور کہا کہ تمہاری آواز فلموں کے قابل نہیں،اُس دن میں نے دعا کی کہ اے اللہ، مجھے اس کا غرور پاش پاش کرنے کی ہمت دے، میری دعا قبول ہوئی اور پھروہ وقت بھی آیا جب اُسی موسیقار نے 100 سے زائدفلمی گیت مجھ سے گوائے اور اپنے رویے پر مجھ سے معافی بھی مانگی۔فنی سفر کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات کاتذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گلوکاری کے شعبے میں ابتدائی ناکامی کے بعد معروف موسیقار نثار بزمی نے اپنا اسسٹنٹ بننے کی پیشکش کی جو میں نے قبول کرلی ،اس دوران بڑے بڑے گلوکاروں کو گیت بھی یاد کرایا کرتا تھا جن میں شہنشاہ غزل مہدی حسن اور ملکہ ترنم نورجہاں بھی شامل ہیں بعدازاں نثار بزمی نے میرے اندر چھپے گلوکار کو دوبارہ بیدارکیااور اپنی فلم ’’اجنبی‘‘ میں’’وہ آتو جائے مگر انتظار ہی کم ہے‘ ‘ جیسا گیت گانے کا موقع فراہم کیا جس نے فلمی دنیا میں دھوم مچادی اور پھر 47 فلموں کے لیے مجھے بک کر لیاگیا اور یوں ایک کے بعد ایک سپر ہٹ گیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے ملک کے مایہ ناز گلوکار نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مجھے بھارت سے بھی کئی آفرز ہوئیں لیکن اپنے وطن کے لیے میں نے تمام پیشکشوں کومسترد کردیا۔مہدی حسن کو اپنا استاد اور پسندیدہ گلوکار قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے مہدی حسن سے بہت کچھ سیکھا اوریہی وجہ ہے کہ اُن کا اثر میری انداز گائیکی میں بہت گہرا ہے۔غلام عباس سے گفتگو سے قبل صبح پاکستان کے آغاز میں قلم کی عظمت و منزلت پرمتاثر کن گفتگو کرتے ہوئے ہر دلعزیز میزبان کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ میں ایسے قلم فروش کا ذکر بھی موجود ہے جنہوں نے دنیاوی مفادات کے تحت قلم کو فروخت کیا، تاریخ کے ساتھ بددیانتی کی، تاریخ کو مسخ کیا، ایسے قلم فروشوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرسکتی ۔شو کے اختتام سے قبل ملک کی معروف روحانی شخصیت مولانا بشیر فاروق قادری نے ناظرین کواُن کے مسائل کے حل کے لیے مسنون وظائف بتائے اور آخر میں دعا بھی کرائی۔


For more news, photos, videos and live updates:





-----------------------------------------------------------------------------------

Subh e Pakistan EP#106 with Aamir Liaquat - 16th April 2015


Click highlights...!

Pakistan #1 Morning Show with the Real Morning Flavour on #GeoTV
For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow Subh e Pakistan social media portals:



----------------------------------------------------------------------------

#Video Subh e Pakistan Ep#106 with Aamir Liaquat 16-04-2015 (Complete Episode)



Subh e Pakistan with Aamir LIaquat on GEO,Pakistan's #1 Morning Show with the Real Morning Flavour

For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow Subh e Pakistan social media portals:

Updates: Facebook.com/SubhPakistan
Alerts: Twitter.com/SubhPakistan
Videos: DailyMotion.com/SubhPakistan



----------------------------------------------------------------------------

جیو کےصبح پاکستان میں شاندار استقبال،اداکارہ دیبا جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جیو کے شہرہ آفاق مارننگ شو ’’صبح پاکستان‘‘ میں ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی مایہ نازشخصیات کی والہانہ عوامی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز نشر ہونے والے خصوصی پروگرام میںماضی کی مقبول اداکارہ دیبابیگم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی مہمان بنیں، میزبان کی جانب سے شاندار ابتدائی تعارف اور والہانہ استقبال پرپاکستان کی مونالیز اکہلانے والی سینئر اداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔ملک کے نمبرون مارننگ شو میں فقیدالمثال پذیرائی پر مایہ ناز اداکارہ ماضی کی حسین یادوں میں کھو گئیںاور میزبان کے کئی سوالوں کے جواب دیتے وقت بھی گم صم نظر آئیں اوراس عزت افزائی پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پذیرائی پر تہہ دل سے آپ کی مشکور ہوں، جتنی پذیرائی آج صبح پاکستان میں ملی وہ کسی اور پروگرام میں نہیں ملی ۔ انٹرویو کے دوران میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بے شمار فلموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے بتایا کہ میری پہلی فلم ’’فیصلہ ‘‘ تھی جس میں چائلڈ اسٹار کے طور نمودار ہوئی ،بچپن میں کام کا معاوضہ نہیں ملتا تھا بلکہ بسکٹ اورچاکلیٹ پر ہی گزارہ تھا ۔فلم ’’چراغ جلتا رہا‘‘ کو اپنے فلمی کریئر کا اہم موڑ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم سے میری شہرت کا آغاز ہوااور اداکار محمد علی، زیبااور کمال ایرانی کوبھی اسی فلم سے شناخت ملی،یہ ایک یادگارفلم تھی ،مادرملت محترمہ فاطمہ جناح اس کے افتتاحی شو میں مہمان خصوصی تھی جس کا انعقاد کراچی کے تاریخی نشاط سنیما میں کیا گیا تھا۔ماضی کی مقبول اداکارہ نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے بتایاکہ میں نے فلموں میں صرف رونے دھونے والے کردار ہی ادا نہیں کیے بلکہ شوخ و چنچل کردار بھی نبھائے،اپنے وقت کے تمام صف اول کے ہیروزکے ساتھ کام کیا خاص طورپرندیم اور وحید مراد کے ساتھ کام کرکے بڑا لطف آیااور پاکستان کی پہلی ڈراؤنی فلم زندہ لاش میں بھی کام کیاجسے اپنے لیے اعزاز تصور کرتی ہوں۔ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے فلم انڈسٹری کے لیے شاندار خدمات پردیبابیگم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری والدہ مرحومہ کی پسندیدہ اداکارہ تھیں ،اس موقع پر حکومت سے اپیل کرتے ہوئے ہردلعزیز میزبان نے کہا کہ اتنی بڑی اداکارہ کو پرائیڈ آف پرفارمنس نہ ملنا بہت بڑی زیادتی کی بات ہے انہیںفوری طور پر یہ اعزاز دینے کااعلان کیا جائے۔اس موقع پر اداکارہ دیباکی صاحبزادی اور عصر حاضر کی مقبول ٹی وی آرٹسٹ مدیحہ رضوی بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنی والدہ کوجونیئر اداکاروں کے لیے اکیڈمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے والدہ پر بے حد فخر ہے، یہ مجھ سمیت ہر نئے فنکار کے لیے چلتی پھرتی اکیڈمی ہیں،کسی بھی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی ہامی بھرنے سے پہلے اسکرپٹ اپنی والدہ سے ڈسکس کرتی ہوں۔میرے مہربان، راجو راکٹ اور میری بہن میری دیورانی جیسے ڈراموں میں عمدہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی مدیحہ رضوی نے مہمانوں سے گفتگوکے منفرد انداز پر ڈاکٹر عامر لیاقت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ مکمل ریسرچ اوربھرپور عزت افزائی کے ساتھ مہمانوں کا انٹرویو کرتے ہیں یہ بات کسی اور میں نہیں دیکھی ،ان کے نیک جذبات پر میزبان نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔شو کے اختتام پر ملک کی ممتاز روحانی شخصیت مولانا محمدبشیر فاروق قادری نے ناظرین کو اُن کے مسائل کے حل کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں مسنون وظائف بتائے۔






For more news, photos, videos and live updates:
Facebook.com/SubhPakistan
Twitter.com/SubhPakistan


--------------------------------------------------------------------

جیو کے صبح پاکستان کی والہانہ پذیرائی پرعامر لیاقت کا ناظرین سے اظہار تشکر




کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیو کے شہرہ آفاق مارننگ شو’’ صبح پاکستان ‘‘ کی ناظرین کی جانب سے والہانہ پذیرائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران جس طرح دنیابھرکے ناظرین نے صبح پاکستان کو شرفِ پذیرائی بخشا ہے اُس پر اللہ رب العز ت کا شکر گزار اور عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے تمام مشکلات کے باوجودمارننگ شو کو نمبر ون بنایاجو اُن کی مجھ سے بے پناہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔گزشتہ روزصبح پاکستان کے براہ راست شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناظرین مجھ سے محبت کرتے ہیں اور محبت کسی اسکرین یا لوگو کی محتاج نہیں ہوتی ، یہ لوگوں کی محبت ہی ہے جو مجھے ہر چینل پر ڈھونڈ نکالتے ہیں اور پسندیدگی کی سند دے کرمیرے پروگرامز کو نمبرون بنادیتے ہیں۔ صبح پاکستان میںمہمانوں سے دلچسپ گفتگو اوردیگرمقبول سلسلوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی پسند اور رجحان کے مطابق بیوٹی ٹپس اوراُس کے خوبصورت عملی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز نشر ہونے والے شو میں چہرے اور ہاتھ پیروں پر نمودار ہونے والے بالوں سے نجات کے حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو میں ماہرین نے مفیدمشورے دیے اوراس کا مظاہر ہ بھی کرکے دکھایاجس نے حاضرین بالخصوص خواتین کو کافی متاثر کیا۔شو کے دوران ملک کے ممتاز ماہر امراض جلد ڈاکٹر جاوید عالم فاروقی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ہر شے میں حکمت ہے، اس کی تخلیق کردہ کوئی بھی شے غیر ضروری نہیں تاہم چہرے اور ہاتھ پیروں پرنمودار ہونے والے بالوں کو بعض خواتین جلد کی خوبصورتی کے حوالے سے ناپسندیدہ تصور کرتی ہیں اور اُن سے نجات حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتی ہیں۔ ہرد لعز یز میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کے چہرے پر نمودار ہونے والے بالوں کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ جسم میںہارمونز کی بے ترتیبی کی وجہ سے خواتین کے چہرے پر بال نمودار ہوتے ہیں اوربعض غیر معیاری کریمز کے استعمال سے یہ پورے چہرے پر نمودار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بعض خواتین کھانے پینے میں احتیاط نہیں کرتیں جس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں موجود ہارمونز کی ترتیب بگڑ جاتی ہے جو چہرے اور ہاتھ پیروں پر بال نمودار ہوجاتے ہیں۔ناپسندیدہ بالوں کے خاتمے کے لیے لیزر کے ااستعمال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ لیزر خطرناک عمل نہیںبلکہ ایک جدید طریقہ ہے تاہم لیزر کااستعمال اچھے ماہر سے کرانا ضروری ہے کسی اناڑی کی خدمات چہرے کونقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔ حاضرین نے اْن سے براہِ راست سوالات بھی کیے جن کے جوابات دیتے ہوئے اُنہوں نے ناظرین کو مفید مشورے دیے۔شو کے دوران ملک کی معروف ماہر نباتیات ڈاکٹر بلقیس نے موضوع کی مناسبت سے دیسی طریقہ علاج کے ذریعے ناپسندیدہ بالوں کے خاتمے کے لیے حلاوہ ویکس بنانے کا طریقہ بتایااور حاضرین میں موجود ایک خاتون پراس کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا،ناظرین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حلاوہ ویکس کا طریقہ عرب ممالک میں کافی مقبول ہے اور وہاں اسے چہرے کے نکھار کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔شو کے دوران ملک کے ممتاز مزاحیہ فنکار کاشف خان نے اپنے پرمزاح تبصروںسے بھی ناظرین کو محظوظ کیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شو کے دوران ایک مرتبہ پھرناظرین کو باور کرایا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے دائرے کو مزید وسیع کرنے کے لیے اُن کی قائم کردہ ’’محمود ہ سلطانہ فاؤنڈیشن ‘‘اب’’محمود ہ سلطانہ چیریٹی‘‘ میں تبدیل ہوچکی ہے ۔اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’محمودہ سلطانہ چیریٹی‘‘ امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں رنگ و نسل اور مذہب ومسلک سے بالاتر ہو کردکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اہم کردار ادا کرے گی اور امریکا میں ہمارے نمائندے حسن انصاری عطیات جمع کرکے اُسے مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے ادارے میں رابطہ کار کی خدمات انجام دیں گے ۔ دریں اثناء ’’صبح پاکستان‘‘ کا آغاز ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے حمدیہ کلمات کے ساتھ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے عشق دنیاوی عشق سے بالاتر اور مختلف ہے کیونکہ اس عشق کا تعلق اطاعت اور عبادت سے ہے، یہ وہ عشق ہے جو غلاموں کو اسرار شہنشاہی سکھاتا ہے۔شو کے اختتام سے قبل ملک کی معروف روحانی شخصیت مولانا بشیر فاروق قادری نے ناظرین کواُن کے مسائل کے حل کے لیے مسنون وظائف بتائے اور آخر میں دعا بھی کرائی۔



#JangAd Subh e Pakistan with Aamir Liaquat on #GEO 20 April 2015

جیو کی یہ پہچان بنا اور اہل وطن کی جان
صبح کی رونق بڑھتی ہے جب آئے کوئی مہمان
سارے وطن میں گونج رہا ہے ایک ہی شو کا نام 
کیونکہ یہ ہے "صبح پاکستان"

#SubhePakistan #1 Morning Show with the Real Morning Flavour
For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow

---------------------------------------------------------------------



-----------------------

#Video Subh e Pakistan Ep#103 with Aamir Liaquat 9-04-2015 (Complete Episode)



Subh e Pakistan with Aamir LIaquat on GEO,Pakistan's #1 Morning Show with the Real Morning Flavour


For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow Subh e Pakistan social media portals:
Updates: Facebook.com/SubhPakistan
Alerts: Twitter.com/SubhPakistan
Videos: DailyMotion.com/SubhPakistan




-------------------------------------------------



#Video Subh e Pakistan Ep#102 with Aamir Liaquat 9-04-2015 (Complete Episode)



Subh e Pakistan with Aamir LIaquat on GEO,Pakistan's #1 Morning Show with the Real Morning Flavour


For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow Subh e Pakistan social media portals:




-----------------------------------------------------------

#JangNews #SubhePakistan #AamirLIaquat
جیو کے ’’صبح پاکستان‘‘میں سانول عطاء اللہ نے سماں باندھ دیا،حاضرین جھوم اٹھے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیو سے براہ راست نشر ہونے والے شہرہ آفاق مارننگ شو’’صبح پاکستان‘‘ میں گزشتہ روز برصغیرکے معروف فوک گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے صاحبزادے نوجوان گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے شرکت کی اور بھرپور ولولے اور جوش کے ساتھ اپنی پہچان بننے والا ملی نغمہ’ ’میرے وطن میں عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کردوں ‘‘ سناکر مارننگ شو میں ایک سماں باندھ دیا اورحاضرین کو بے ساختہ جھومنے پر مجبور کر دیا۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے آپریشن ضرب عضب میں فوجی جوانوں اورقوم کا مورال بلند کرنے پر نوجوان گلوکار کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملی نغمہ گاکر قوم اور فوج کے جذبات کی بھرپورترجمانی کی،رمضان المبارک میں ہر گھر میں آپ ہی کاگیت گونج رہاتھا،میں خود آپ کاگیت بہت شوق سے سنا کرتا تھااور آپ سے ملنے کا مشتاق تھااور آج صبح پاکستان میں یہ خواہش پوری ہو گئی۔والہانہ پذیرائی پر ہر دلعزیز میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سانول خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ آپ نے جو پیار دیا اُس کا اظہار نہیں کرسکتا۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ اُن کا تعلق عیسیٰ خیل میانوالی کے پشتون قبیلے سے ہے جہاں گانے بجانے کو گناہ تصور کیا جاتا تھا،مگر میرے والدنے گائیکی کا شعبہ اپنا یااور عیسیٰ خیل کا نام دنیا بھر میں روشن کیا،میں اپنے جداگانہ انداز سے والد کے فن کو زندہ رکھنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہوں۔اپنے والد عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی سے محبت کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ والد سے دوستانہ تعلق ہے تاہم اُن کارعب بھی بہت ہے۔ اس موقع پر عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ آپ کا بیٹا آپ سے بہت محبت کرتا ہے، اور اس کی عقیدت کامظاہرہ میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔میزبان کی فرمائش پر سانول خان عیسیٰ خیلوی نے مائیکل جیکسن کا مشہور گانا بھی گایااورگیت گاکر اپنی والدہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔اسی دوران موسم ،گلو استاداور چاندبابو جیسے ڈراموں میں خوبصورت اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فنکار آغا شیراز بھی نشریات کا حصہ بنے اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ آپ سے ملاقات اور صبح پاکستان میں آمدایک اعزاز ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔اس موقع پر آغاشیرازنے حیرت انگیز اتفاق کا ذکر کرتے ہوئے بتایاکہ میری آپ سے پہلی ملاقات جیوکے دفتر میں 14 اپریل 2014ء کو ہوئی تھی اور آج بھی 14 اپریل ہے،آپ سے ملاقات کے بعد میرا کافی حوصلہ بڑھااور زندگی میں مثبت تبدیلی آئی۔ شو کے دوران ممتاز ماہر نباتات ڈاکٹر بلقیس نے دمے کی روک تھام کے لیے مرغی کے پنجوں کی مدد سے سوپ بنانے کی ترکیب بھی بتائی۔ دریں اثناء ’’صبح پاکستان‘‘ کا آغاز ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے عظیم صوفی شاعرمولانا جلال الدین رومی کی حکایت سے کیااور کہاکہ سعودی حکام کی آمد پر پارلیمنٹ میں سعودی عرب کی کھل کر حمایت نہ کرنے اور ایک مبہم قرارداد منظور کرنے والوں کا لب و لہجہ یکسر تبدیل ہوگیا جو اس امر کااظہار ہے کہ زبانی جمع خرچ کی کوئی حیثیت نہیں اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل زمینی حقائق کا ادراک کرنا بہت ضروری ہے۔


For more news, photos, videos and live updates:






--------------------------------------------------------------------

#JangAd Subh e Pakistan with Aamir Liaquat on #GEO 14 April 2015
جیو کی ہ پہچان بنا اور اہل وطن کی جان
صبح کی رونق بڑھتی ہے جب آئے کوئی مہمان
سارے وطن میں گونج رہا ہے ایک ہی شو کا نام
کیونکہ یہ ہے "صبح پاکستان"

#SubhePakistan #1 Morning Show with the Real Morning Flavour

For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow

#‎JangNews‬ ‪#‎KomalRizvi‬ ‪#‎SubhePakistan‬

والدہ ڈاکٹر بنانا چاہتی تھیں ،میرے جنون نے گلوکارہ بنادیا،کومل رضوی
جیو کے صبح پاکستان میں عامر لیاقت سے گفتگو،مارننگ شو میں ایک بے اولاد جوڑے کی گودبھر گئی
ماہ جمادی الثانی کی مناسبت سے سیدہ فاطمہ اور حضرت ابوبکر صدیق کو میزبان کا زبردست خراج عقیدت

http://e.jang.com.pk/04-14-2015/karachi/pic.asp…

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مشرق ومغرب میں یکساں طور پر مقبول پاکستان کی ممتاز گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ میراتعلق بنیادی طور پر ڈاکٹرز اور بینکرز کی فیملی سے ہے، والدہ مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتی تھیں مگر موسیقی کے جنون نے مجھے گلوکارہ بنا دیا۔جیوکے شہرہ آفاق مارننگ شو ’’صبح پاکستان‘‘ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے شوبزنس میں قدم رکھاتووالدہ کافی ناراض ہوئیں مگرمیں نے جب اس شعبے میں اچھی پرفارمنس کامظاہرہ کیا تووہ راضی ہوگئیں۔ پیشہ وارانہ کریئر کے آغاز کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے ٹیلی ویژن پر سینئر پروڈیوسر حیدر امام رضوی نے متعارف کرایااور اُن کے ڈرامہ سیریل ’’ہوائیں‘‘ میں میری اداکاری کو بے حد پسند کیا اسی دوران میراگیت ’’باؤ جی باؤجی‘‘ بھی بہت مقبول ہوااور پھر میں نے مستقل طور پر گلوکاری کے شعبے کو اپنانے کا فیصلہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ بیرون ملک کسی نجی چینل پر ویڈیو جوکی کے طور پر پرفارم کرنے والی وہ پاکستان کی واحد گلوکارہ ہیں اورامیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کاجول وغیرہ کے انٹرویوز کرکے بھی کافی شہرت حاصل کی ۔ اپنی نجی زندگی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہناتھا کہ میری پیدائش لندن میں ہوئی اور برطانیہ، نائیجیریا میں پلی بڑھی اس لیے مجھے آج بھی اردو لکھنا پڑھنا نہیں آتی۔بچپن میں شرارتوں سے والدین کا ناک میں دم کر رکھا تھا ،بچپن میں بہت جنونی تھی ،وہ دن یاد آتے ہیں تو آج بھی سوچ کر ہنس پڑتی ہوں۔شو کے دوران میزبان کی فرمائش پرخوبصورت گلوکارہ نے اپناگایاہوا مشہور گیت سناکر سیٹ پرہلچل مچادی اور حاضرین کو بھی اپنے ساتھ گانے میں شریک کرکے بے ساختہ جھومنے پر مجبور کر دیا۔قبل ازیں صبح پاکستان میںمایہ نازگلوکارہ کی آمدپرمیزبان اورحاضرین نے اِن کاپرجوش استقبال کیاجس پر اُنہوں نے خصوصی شکریہ ادا کیا ،انٹرویو کے دوران ذہانت اوربرجستگی کے شاندارمظاہرے پرڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کومل رضوی نے کہا کہ کئی انٹرویوز دینے اور کرنے کااتفاق ہوا ہے مگر آج تک کسی مہمان کا ایسا تعارف ہوتے نہیں دیکھا۔اسی دوران ’’صبح پاکستان‘‘ میں ایک اور بے اولاد جوڑااُس وقت اولادکی نعمت سے مالامال ہوگیاجب ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے شیرخوار بچی کو12برس سے بے اولاد جوڑے کے حوالے کیا جسے بعض افرادمعروف فلاحی ادارے چھیپاویلفیئر ایسوسی ایشن کے پالنے میں ڈال گئے تھے۔ ہردلعزیز میزبان نے معروف سماجی رہنماڈاکٹر محمدرمضان چھیپا اورگلوکارہ کومل رضوی کی موجودگی میں اسے بے اولاد جوڑے کے حوالے کیا،اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے اس عزم کااظہار بھی کیا کہ تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں لیکن ہم نیکی کا یہ کام آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ اس موقع پرانہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ خود بھی ایک بچی آن ایئرگودلیں گے۔ اولاد کی نعمت ملنے پرخوشی سے نہال جوڑے محمد عمیر اور فائزہ عمیر نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور محمدرمضان چھیپاکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے حصول کے بعد انہیں جوخوشی ملی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔بعدازاں بچی کے سرپرستوں نے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے مشورے اورماہ جمادی الثانی میں خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے بچی کا نام’’ فاطمہ‘‘ رکھا۔دریں اثناء ’’صبح پاکستان‘‘ کے آغاز میںڈاکٹرعامر لیاقت حسین خاتون جنتسیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یوم ولادت اورخلیفہ راشد سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت پر دونوں عظیم المرتبت ہستیوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام سے عقیدت ایمان کا تقاضاہے۔ یمن کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کی منظور شدہ قرار دادمجھے بے حد تحفظات ہیں کیونکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا تحفظ ہر مسلمان کا فر ض ہے ۔شو کے اختتام سے قبل ملک کی معروف روحانی شخصیت مولانا بشیر فاروق قادری نے ناظرین کواُن کے مسائل کے حل کے لیے مسنون وظائف بتائے اور آخر میں دعا بھی کرائی۔
For more news, photos, videos and live updates:
Facebook.com/SubhPakistan
Twitter.com/SubhPakistan
www.SubhePakistan.tv






جیو کے ’’انعام گھر پلس‘‘ میں دوگاڑیاں ،قیمتی گھڑیاں اور کیمرے جیت لیے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیوپر نشرہونے والے ایشیاکے سب سے بڑے فیملی گیم شو ’’انعام گھرپلس‘‘ میں ہر دلعزیز میزبان کی جانب سے انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے جس میںعامر لیاقت لان کی جانب سے گاڑی،بیش قیمت کیمرے ،قیمتی گھڑیاں اورآنچل لان بھی تقسیم کی گئی۔انعامات کی برسات کا آغازمیزبان نے گزشتہ روزگیم زون میں دلچسپ گیمز سے کیاجن میںکے دوران ایک شخص نے نشانے بازی کے شاندار مظاہرے پر موٹر سائیکل، 25 ہزار روپے نقداورقیمتی گھڑی جبکہ پانی گھاٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم نے غوطہ خوری کاخوبصورت مظاہرہ کرتے ہوئے 30 ہزار مالیت کے سونے کے 6سکے جیت لیے۔اسی اثناء میں ذ ہنی آزمائش کے دلچسپ سلسلے’’جھٹ سوال پٹ جواب‘‘ میں بھی شرکاء نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے معلوماتی اوردلچسپ سوالات کے درست جوابات دے کر موٹر سائیکلوں ، لیپ ٹاپ ،ایل ای ڈیز ،الیکٹرانک مصنوعات اور ملبوسات سمیت لاکھوں روپے کے قیمتی انعامات جیتے اور اسی دوران ذہین جڑواں بہنوں نے میزبان کے چیلنج پر تمام ترغیبات ردکرتے ہوئے چار سوالات کے درست جوابات دے کرعامر لیاقت لان کی پہلی گاڑی جیت لی۔جبکہ انعام گھر پلس کے ایک اور مقبول سلسلے’’کاروارلے جایار‘‘ میں ایک خوش نصیب ٹیم نے پانچ سوالوں کے مسلسل درست جوابات دے کرQموبائل کی گاڑی بھی جیت لی۔اس طرح اب تلک انعام گھر پلس کے دوران جیتی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 18تک جا پہنچی ہے ۔سومو ریسلنگ کے دو مقابلوں میں دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے اور دو نوجوانوں نے مقابلے جیت کر موٹر سائیکلیں جبکہ اُن کے مد مقابل نوجوانوں نے لیپ ٹاپ جیت لیے۔انعام گھر پلس میں گزشتہ روزحاضرین کی بڑی تعداد این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء پر مشتمل تھی جن کا جوش و خروش دیدنی تھا۔شو کے دوران حیدرآباد کے نوجوان نے شاندار دھمال گاکر موٹر سائیکل کا انعام حاصل کیاجبکہ جیو کے پاکستان آئیڈل میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان گلوکار عبدالرافع نے خوبصورت گیت گاکر حاضرین کی دادسمیٹی۔اسی دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ملاقات کے خواہش مند معذور بچے شہریار عرفان نے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کی۔ دریں اثناء شو کے آغازمیںمیزبان نے۲۰ جمادی الثانی کی مناسبت سے خاتون جنت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو یوم ولادت کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور عام دنوں سے زیادہ کثیر تعداد میں انعامات تقسیم کیے۔شو کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مارشل آرٹ کے شعبے میں غیر معمولی کارنامے انجام دینے والے اور سندھ کے قدیم کھیل ملاکھڑا کو عالمی سطح پر روشناس کرانے والے شہزادہ سلیم کو ’’پاکستان آئیڈیل‘‘ قرار دیا ۔ واضح رہے کہ اُن کی کوچنگ میں پہلوانوں کی ٹیم نے گزشتہ ماہ عالمی ملاکھڑا چمپئن شپ جیتی تھی اور بھارت سمیت کئی ممالک کو شکست سے دوچارکیا۔














































For more news, photos, videos and live updates:

No comments:

Post a Comment