Assalam o Alaikum to All... Youm-e-Takbeer Mubarak!!!
On the eve of Youm-e-Takbeer, I would like to announce that I am back on twitter #AamirLiaquat. I have rejoin twitter in response to the insistent advises of my admirers... This is my only official twitter account, all other accounts are not associated with me. I am not on Facebook right now, all accounts have been created by strangers but I will definitely make my own page soon...
یوم تکبیر پر ڈاکٹر عامر لیاقت کا ٹیوٹر پر واپسی کا اعلان
مداحوں اور خیر خواہوں کے بے حد اصرار اور دبائو پر سوشل میڈیا پر واپسی کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی ٹیوٹر پیغامات
مداحوں میں خوشی کی لہر، تقلید میں کثیر تعداد کی بھی سوشل میڈیا پر واپسی
ہر دل عزیز میزبان اور معروف ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یوم تکبیر پر ٹیوٹر اور سوشل میڈیا پر واپسی کا اعلان کردیا۔ یوم تکبیر پر ٹیوٹر پر جاری اپنے پیغامات میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اپنے مداحوں اور خیرخواہوں کے بے حد اصرار اور دبائو پر کیا ۔۔۔ یہ میرا آفیشل ٹیوٹر اکائونٹ ہے اس کے علاوہ فیس بک وغیرہ پر میرا کوئی صفحہ نہیں ۔۔ انہوں نے بہت جلد فیس بک پر بھی نمائندگی کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے ٹیوٹر اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر نوجوان نسل کی نمائندہ رہنما سمجھے جاتے ہیں ۔ سوشل میڈیا سے علیحدگی کے بعد سے ان کے لاکھوں مداح شدید مایوسی کا شکار تھے اور بارہا سوشل میڈیا پر میڈیا پر واپسی کے لیے دبائو اور اصرار بڑھتا جارہا تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سوشل میڈیا پر واپسی کے اعلان کے ساتھ ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کی پیروی میں مداحوں کا بھی جوق درجوق سوشل میڈیا پر واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
اگر آپ بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خوبصورت پیغامات اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنا چاہتے ہیں ابھی ایس ایم ایس کیجیے
F @AamirLiaquat SEND TO 40404
No comments:
Post a Comment