جیوکے زیر اہتمام’’شب دیدار‘‘ نے مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑدیئےہر دلعزیز ریسرچ اسکالر عامر لیاقت کی مقبولیت کی بدولت جیو نے تمام ٹی وی چینلز کو بہت پیچھے چھوڑ دیاغیر جانبدار ذرائع کی جاری کردہ ریٹینگ نے فرق واضح کردیا،جیو کا اپنے ناظرین سے اظہار تشکر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شب معراج کے موقع پرجیو کے زیر اہتمام ٹی وی چینلز کی تاریخ کی سب سے بڑی اورروح پرورنشریات ’’شب دیدار ‘‘ نے مقبولیت کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈزتوڑدیے ہیں۔ریٹنگ کاتعین کرنے والی غیرجانبدارایجنسیز کے مطابق ۲۶ اور ۲۷ رجب کی درمیانی شب جیونے تمام ٹی وی چینلزپراپنی واضح برتری ثابت کردی اورعالم گیرشہرت یافتہ ریسرچ اسکالرڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی ترتیب دی ہوئی اِس عظیم الشان نشریات نے مقبولیت کی انتہاؤں کوچھوتے ہوئے مسابقت کی دوڑ میں تمام چینلز کو بہت پیچھے چھوڑدیا۔ غیرجانبدارایجنسیز کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ’’شب دیدار ‘‘ نے ریکارڈ تعداد میں GRP’S حاصل کیں جن کی تعداد 70.23 ہے جبکہ اس کے مقابلے میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے نجی ٹی وی چینلز مل کر بھی شب دیدار کو حاصل کردہ ریٹنگ پوائنٹس کا نصف حصہ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے جو ناظرین میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی والہانہ پذیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔جس چیز نے نشریات کی مقبولیت میں بنیادی کردار ادا کیا وہ واقعہ معراج کے اسرارورموزپرڈاکٹرعامرلیاقت حسین کامعرکۃ الآرا خطاب اور دل نشین ثناخوانی تھی جس نے شب معراج کے اجتماع میں موجود ہزاروں حاضرین اور کروڑوں ناظرین کے دل موہ لیے ۔قرآن واحادیث کے برجستہ حوالوں اورعشق افروزحکایات پرمبنی ان کی ایمان افروزتقریرسن کر ہردل منور اور ذہن معطر ہوگیا ۔واضح رہے کہ اس تاریخ ساز ٹرانسمیشن میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر عطاء المصطفیٰ جمیل راٹھور نے انجام دیے تھے جبکہ اس کاآغاز ملک کے ممتازقاری محمد حسین آرائیں کے حسن قرأت سے ہواتھا۔روح پرور محفل میں عالم اسلام کے مایہ ناز ثناخواں عمران شیخ عطاری،حافظ احمد رضا قاد ر ی ،حافظ طاہر قادری، محمد علی سہروردی،یعقوب ابراہیم نقشبندی اور معین عالم نے بارگاہ رسالت میں نعتوں کانذ رانہ پیش کیا جبکہ معروف روحانی شخصیت مولانابشیر فاروق قادری کے رقت انگیز دعائیہ کلمات پر اس فقیدالمثال نشریات کااختتام ہوا۔اس نشریات کوناظرین کی جانب سے غیرمعمولی پذ یر ا ئی حاصل ہوئی جس کاواضح ثبوت غیرجانبدارذرائع کی جانب سے جاری کردہ ریٹنگ گراف ہے جوکہ جیوکی شب معراج ٹرانسمیشن کی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت بھی ہے۔جیو نیٹ ورک اس فقیدالمثال کامیابی پر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کوخراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے ناظرین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے جن کی پسندیدگی کی وجہ سے جیو کی شب معراج ٹرانسمیشن کو تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ۔
No comments:
Post a Comment