Sunday, 31 May 2015

Dr Aamir Liaquat has announced that,he will go to the court against ARY and Salman Iqbal #ShameOnARY


ڈاکٹر عامر لیاقت کا اے آر وائے اور سلمان اقبال کے خلاف عدالت جانے کا علان


لاکھوں مداحوں کا شدید رد عمل، عامر لیاقت سے اظہار یک جہتی،
‪#‎ShameOnARY‬ پر مذمتی پیغامات کی بھرمار
دو جون کو شب مناجات کی براہ راست نشریات میں اے آر وائے کا اصل چہرہ بے نقاب کروں گا

زرد صحافت کے علمبردار اے آر وائے نے تمام اخلاقی اور مہذب صحافت کی تمام حدود پار کرلیں، جو ناقابل معافی ہیں،،
بس اب بہت ہوچکا، مسلسل میرے اور میری فیملی کے خلاف جھوٹی خبریں نشر کررہا ہے
جب بھی ہم بڑی اور کامیاب نشریات کرنے جاتے ہیں،
اے آر وائے میرے خلاف پروپیگنڈہ شروع کردیتا ہے جو اس کا جھوٹی شہرت اور جعلی ریٹنگ حاصل کرنے کا گھٹیا انداز ہے۔
اب یہ قابل معافی نہیں کہ اس چینل نے میرے ساتھ میری فیملی کی بھی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
رمضان نشریات کے خلاف سازش ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈے اے آر وائے کے لیے مزید نقصان دہ ہوں گے، مداحوں کا رد عمل
ڈائریکٹر ایف آئی اے، شاہد حیات نے جعلی ڈگری کی خبر کی تردید کردی، خبر میں کوئی صداقت نہیں

ڈاکٹر عامر لیاقت کے ٹیوٹر پر پیغامات


I will speak more about ARY in my address which will air on the 2nd of June 2015
Whenever I am suppose to have a big transmission ARY tends to go against me and transform itself into a propaganda factory. The most easiest way to get nasty ratings is to malign Aamir Liaquat and his family #ShameOnARY. I have all my degrees and my wife Bushra is a lawyer as well, we both plead our cases in the apex court very soon. I will never forgive them... They have attacked not only me but also my family..they have decimated all the norms & ethics of journalism. Enough is enough.. They are scared of Ramazan Transmission and the popularity that will follow it.. I will sue the channel and its owner salman iqbal soon. The channel also malign my wife Bushra as she has a wonderful educational track record. ARY crossed all limits and is continuously broadcasting fake news regarding Degrees earned from 




Friday, 29 May 2015

Dr Aamir Liaquat is Back on (Twitter) Social media on the eve of Youm-e-Takbeer

Assalam o Alaikum to All... Youm-e-Takbeer Mubarak!!!


On the eve of Youm-e-Takbeer, I would like to announce that I am back on twitter #AamirLiaquat. I have rejoin twitter in response to the insistent advises of my admirers... This is my only official twitter account, all other accounts are not associated with me. I am not on Facebook right now, all accounts have been created by strangers but I will definitely make my own page soon...

یوم تکبیر پر ڈاکٹر عامر لیاقت کا ٹیوٹر پر واپسی کا اعلان

مداحوں اور خیر خواہوں کے بے حد اصرار اور دبائو پر سوشل میڈیا پر واپسی کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی ٹیوٹر پیغامات

مداحوں میں خوشی کی لہر، تقلید میں کثیر تعداد کی بھی سوشل میڈیا پر واپسی

ہر دل عزیز میزبان اور معروف ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یوم تکبیر پر ٹیوٹر اور سوشل میڈیا پر واپسی کا اعلان کردیا۔ یوم تکبیر پر ٹیوٹر پر جاری اپنے پیغامات میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اپنے مداحوں اور خیرخواہوں کے بے حد اصرار اور دبائو پر کیا ۔۔۔ یہ میرا آفیشل ٹیوٹر اکائونٹ ہے اس کے علاوہ فیس بک وغیرہ پر میرا کوئی صفحہ نہیں ۔۔ انہوں نے بہت جلد فیس بک پر بھی نمائندگی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے ٹیوٹر اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر نوجوان نسل کی نمائندہ رہنما سمجھے جاتے ہیں ۔ سوشل میڈیا سے علیحدگی کے بعد سے ان کے لاکھوں مداح شدید مایوسی کا شکار تھے اور بارہا سوشل میڈیا پر میڈیا پر واپسی کے لیے دبائو اور اصرار بڑھتا جارہا تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سوشل میڈیا پر واپسی کے اعلان کے ساتھ ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کی پیروی میں مداحوں کا بھی جوق درجوق سوشل میڈیا پر واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

اگر آپ بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خوبصورت پیغامات اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنا چاہتے ہیں ابھی ایس ایم ایس کیجیے 

F @AamirLiaquat SEND TO 40404



Wednesday, 27 May 2015

Aamir Liaquat Husain (Madina)



میرا سب کچھ آپ پرقربان یارسول اللہ ﷺ





Eflyer Shab e Munajat with Dr Aamir Liaquat Husain only on #Geo#

ہر رات شکر انعامات بھی ،برات بھی ہے
چراغ قبر بھی ،پروانہ نجات بھی ہے

14اور15شعبان المعظم کی درمیانی شب جیو نیٹ ورک کے زیراہتمام عظیم الشان ”شب مناجات“ کا اہتمام کیاجارہا ہے جس سے
ہر دل عزیز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ”
شب مبارکہ کا تحفہ ....
توبہ“ کے موضوع پر خطاب کریں گے اور دعا کرائیں گے جبکہ ملک کے ممتاز ثنا خواں گلہائے عقیدت نچھاور کریں گے ....
جیو کی جانب سے 30خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دیے جائیں گے ....
نشستیں محدود ہیں اور داخلہ صرف کارڈ کے ذریعے ممکن ہے ....
خواتین کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام اور شرکا ءکے لیے شیرینی کا انتظام ہے....

شرکت کے لیے (صرف خاندان)ابھی رابطہ کریں....
0333-7083311
0333-7851177

ہماری یہ لائنز24گھنٹے رجسٹریشن کے لیے کھلی ہوئی ہیں

Thursday, 21 May 2015

Geo’s Shab-e-Deedar breaks all popularity records




Geo’s Shab-e-Deedar breaks all popularity records
Dr Amir Liaquat’s praise win hearts of millions of viewers



‪#‎KARACHI‬: Geo News has launched the biggest ever transmission titled “Shab-e-Deedar” to celebrate Shab-e-Meraj. The transmission has broken all records of popularity.

According to independent rating agencies, Geo News has proven its superiority on the night between Rajab 26 and 27. Dr Amir Liaquat Hussain arranged this transmission that left all other channels behind in the race of popularity.

The rating agencies have reported that “Shab-e-Deedar” has gained 70.23 GRP’s while the rival channels could not reach even half of these points, which is a proof of the love of audience for Dr Hussain.

Dr Hussain’s address and praise is what made the transmission popular, mainly. His style won hearts of thousands of the participants of the ceremony and millions of TV viewers. Every mind was enlightened listening to references to Quran and Hadith.

Dr Attaul Mustafa Jamil Rathore conducted the transmission. Qari Muhammad Hussain Arain opened the transmission with recitation from Quran. Known Naat Khwans Imran Sheikh Attari, Hafiz Ahmed Raza Qadri, Hafiz Tahir Qadri, Muhammad Ali Suhrwardi, Yaqoob Ibrahim Naqashbandi and Moeen Alam recited Naats.

The transmission ended with prayers by Maulana Bashir Farooq Qadri. Higher rating for this transmission by independent agencies is proof of popularity of this transmission. Geo TV pays tribute to Dr Hussain and thanks its audience for achieving the highest ever popularity rate for this transmission.



جیوکے زیر اہتمام’’شب دیدار‘‘ نے مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑدیئے


جیوکے زیر اہتمام’’شب دیدار‘‘ نے مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑدیئےہر دلعزیز ریسرچ اسکالر عامر لیاقت کی مقبولیت کی بدولت جیو نے تمام ٹی وی چینلز کو بہت پیچھے چھوڑ دیاغیر جانبدار ذرائع کی جاری کردہ ریٹینگ نے فرق واضح کردیا،جیو کا اپنے ناظرین سے اظہار تشکر





کراچی (اسٹاف رپورٹر)شب معراج کے موقع پرجیو کے زیر اہتمام ٹی وی چینلز کی تاریخ کی سب سے بڑی اورروح پرورنشریات ’’شب دیدار ‘‘ نے مقبولیت کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈزتوڑدیے ہیں۔ریٹنگ کاتعین کرنے والی غیرجانبدارایجنسیز کے مطابق ۲۶ اور ۲۷ رجب کی درمیانی شب جیونے تمام ٹی وی چینلزپراپنی واضح برتری ثابت کردی اورعالم گیرشہرت یافتہ ریسرچ اسکالرڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی ترتیب دی ہوئی اِس عظیم الشان نشریات نے مقبولیت کی انتہاؤں کوچھوتے ہوئے مسابقت کی دوڑ میں تمام چینلز کو بہت پیچھے چھوڑدیا۔ غیرجانبدارایجنسیز کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ’’شب دیدار ‘‘ نے ریکارڈ تعداد میں GRP’S حاصل کیں جن کی تعداد 70.23 ہے جبکہ اس کے مقابلے میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے نجی ٹی وی چینلز مل کر بھی شب دیدار کو حاصل کردہ ریٹنگ پوائنٹس کا نصف حصہ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے جو ناظرین میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی والہانہ پذیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔جس چیز نے نشریات کی مقبولیت میں بنیادی کردار ادا کیا وہ واقعہ معراج کے اسرارورموزپرڈاکٹرعامرلیاقت حسین کامعرکۃ الآرا خطاب اور دل نشین ثناخوانی تھی جس نے شب معراج کے اجتماع میں موجود ہزاروں حاضرین اور کروڑوں ناظرین کے دل موہ لیے ۔قرآن واحادیث کے برجستہ حوالوں اورعشق افروزحکایات پرمبنی ان کی ایمان افروزتقریرسن کر ہردل منور اور ذہن معطر ہوگیا ۔واضح رہے کہ اس تاریخ ساز ٹرانسمیشن میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر عطاء المصطفیٰ جمیل راٹھور نے انجام دیے تھے جبکہ اس کاآغاز ملک کے ممتازقاری محمد حسین آرائیں کے حسن قرأت سے ہواتھا۔روح پرور محفل میں عالم اسلام کے مایہ ناز ثناخواں عمران شیخ عطاری،حافظ احمد رضا قاد ر ی ،حافظ طاہر قادری، محمد علی سہروردی،یعقوب ابراہیم نقشبندی اور معین عالم نے بارگاہ رسالت میں نعتوں کانذ رانہ پیش کیا جبکہ معروف روحانی شخصیت مولانابشیر فاروق قادری کے رقت انگیز دعائیہ کلمات پر اس فقیدالمثال نشریات کااختتام ہوا۔اس نشریات کوناظرین کی جانب سے غیرمعمولی پذ یر ا ئی حاصل ہوئی جس کاواضح ثبوت غیرجانبدارذرائع کی جانب سے جاری کردہ ریٹنگ گراف ہے جوکہ جیوکی شب معراج ٹرانسمیشن کی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت بھی ہے۔جیو نیٹ ورک اس فقیدالمثال کامیابی پر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کوخراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے ناظرین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے جن کی پسندیدگی کی وجہ سے جیو کی شب معراج ٹرانسمیشن کو تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ۔

Tuesday, 19 May 2015

الحمد اللہ...شب دیدار On Top

الحمد اللہ...شب دیدار
ہر ایک نگاہ اٹھی ادھر ذکر نبی ہر دم جدھر
پیارے نبی کا چرچا بڑا،آقا میرے پہنچے کہاں

#GEO 70.23 GRPs
‪#‎HumTv‬ 13.38 GRPs


To Get More about :




تمام مسلمانوں کو شعبان کا چاند مبارک


تمام مسلمانوں کو شعبان کا چاند مبارک

دعائے رجب و شعبان
اے اللہ ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرمائیے اور ہمیں رمضان تک پہنچا دیجئے۔آمین

To get more about :



Monday, 18 May 2015

ٹھوس ثبوت… لاؤڈ اسپیکر۔۔عامر لیاقت Loud Speaker

#JangColumn #LoudSpeaker "Thoos Saboot...!" by Dr @AamirLiaquat
ٹھوس ثبوت… لاؤڈ اسپیکر۔۔عامر لیاقت


آغا خانیوں کے بہیمانہ قتلِ عام کی تمام تر تحقیقات چیخ چیخ کر ’’را‘‘ کے گھناؤنے عزائم کا بلیٹن پڑھ رہی ہیں لیکن یہ اب تلک ’’ٹھوس ثبوت ‘‘ کی ’’بریکنگ نیوز‘‘ کا انتظار فرما رہے ہیں




--------------------------------------------------------------------


#JangColumn #LoudSpeaker "Thoos Saboot...!" by Dr @AamirLiaquat
ٹھوس ثبوت… لاؤڈ اسپیکر۔۔عامر لیاقت



​ اِس صدی کا بے رحم انسان مودی دہلی کے لال قلعے سے بھاشن دیتے ہوئے اپنے خبث باطن کا اقرار کرے اور دنیا جان لے کہ یہی ہے وہ بدطینت جس نے آج تک پاکستان کو دِل سے تسلیم نہیں کیا ہے …مگر …اس سے بھی زیادہ حیرت مجھے اُ س وقت ہوتی ہے کہ جب ’’آئی ایس آئی‘‘ کا کہیں تذکرہ چھڑے اور یہ بنا کسی ’’ٹھوس شواہد‘‘ کے اپنے وطن کے اِس قابلِ فخر اِدارے کو رگیدنے سے باز نہ آئیں…







--------------------------------------------------------------------------------------------------------------

#JangColumn #LoudSpeaker "Thoos Saboot...!" by Dr @AamirLiaquat
ٹھوس ثبوت… لاؤڈ اسپیکر۔۔عامر لیاقت



ہاں البتہ ’’را‘‘ کا معاملہ ذرا مختلف ہے …پڑوسیوں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے ،اِس بات کی بھی فکر لاحق رہتی ہے کہ’’را‘‘ کے کرتادھرتاؤں کی دل آزاری نہ ہوجائے ، کچھ تو ٹوئٹر پر بے حد سرگرم ہیں اور ’’را‘‘ کے سابق اور موجودہ سربراہ کے ساتھ ہر دَم رابطے میں رہتے ہوئے ’’امن‘‘ کی عظیم الشان پتنگیں اُڑاتے رہتے ہیں…



------------------------------------------------------------------------------

شب معراج کی خصوصی نشریات میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین


شب معراج کی خصوصی نشریات میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خطاب اور نعتوں نے عجیب سماں باندھ دیا،پاک فوج سے اظہار یکجہتی
اس برس جیو کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن کا نام رمضان شریف ہوگا،ہر دل عزیز میزبان کا اعلان ،عوام کا اظہار پسندیدگی
ممتاز ثنا خوانوں کا نذردانہ عقیدت،مولانہ بشیر فاروق قادری نے دعا کرائی ،24 خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹس دئیے
جیو کے زیراہتمام روح پرور ’’شبِ دیدار‘‘، ہزاروں عاشقان کی شرکت



کراچی( اسٹاف رپورٹر) شب معراج کی روح پرورساعتوں میں جیوٹیلی ویژن نیٹ ورک کی براہ راست خصوصی نشریات’’شب دیدار‘‘میںعالمگیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالراورممتازثناخواں ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے پُرسوز نذرانہ عقیدت اورسیدالمرسلین محمد مصطفی احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم الشان سفراسریٰ ومعراج پر عشق وعقیدت سے لبریزکلمات نے محفل میں شریک ہزاروں عقیدت مندوں اور ٹی وی اسکرین کے سامنے موجود کروڑوں ناظرین پررقت طاری کردی اور ایک پرکیف روحانی سماں باندھ دیا۔۲۶ اور ۲۷رجب المرجب کی نورانی ساعتوں میں جیو پر نشر ہونے والے اس فقیدالمثال اجتماع کا انعقادکراچی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کرکے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی بے پناہ عقیدت اورمحبت کا ثبوت دیا۔مسلسل آٹھ گھنٹے تک پوری دنیا میں براہ راست نشر ہونے والے اس تاریخ ساز اجتماع سے ’’ شب معراج کے اسراروموز‘‘کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ معراج محض ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک مکمل سائنس اور فلسفہ ہے جس نے زمان ومکان کے فلسفے کو بھی واضح کیااور بے شمار سائنسی تصورات کو بھی پیش کیا جس کی تصدیق جدید سائنس نے بھی کردی ہے۔۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معراج پر تشریف لے جانے کے بعد کائنات کے ساکت ہوجانے کا سبب بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِس کائنات کی جان ہیں لہٰذا جب آپ اِس کائنات سے نکل گئے تو یہ کائنات مردہ اور ساکت ہوگئی اور جب آپ واپس تشریف لے آئے تو یہ کائنات پھرسے زندہ اور متحرک ہوگئی۔اس موقع پراپنے بعض ناقدین کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں انعام گھر مخلوق خدا کے لیے کرتا ہوں اور نعتیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے پڑھتا ہوں ، میرا ماضی اور حال کھلی کتاب کی مانند ہے ،خود کو مبلغ ظاہر کرکے اور تقوے کالبادہ اوڑھ کرمغربی افکار کو عام نہیں کرتا، مدرز ڈے نہیں مناتا،اگر مدرز ڈے پر کسی کاضمیر جاگ ہی گیا ہے تو پہلے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی بارگاہ میں خلوص دل سے معافی مانگے اور پھر صفا ئیا ں پیش کرے۔اس موقع پر انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس برس جیو پر رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن ’’رمضا ن شریف‘‘ کے عنوان سے پیش کی جائے گی جس پر حا ضر ین نے پسندیدگی کااظہار کیا۔ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے سورۂ نجم کی آیات، قرآن واحادیث پر مبنی حوالہ جات اور عشق افروزتشبیہات سے مزین اپنے تاریخ سازخطاب سے قبل معراج کے پرکیف مراحل اورروحانی کیفیات کے اظہار کے ساتھ بارگاہ رسالت میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا اوراپنے مخصوص دل آویزانداز میں معراج کے ذکرسے معمور اس برس کا خصوصی نعتیہ کلام ’’معراج کا ہے یہ سماں،آقامیرے پہنچے کہاں‘‘پیش کرکے حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری کردی،آقاکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم الشان سفر معراج کی عکاسی پر مبنی یہ خصوصی کلام ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تحریر کرکے خود کوایک دلنشین ثناخواں کے ساتھ ایک بہترین نعت گو شاعر بھی ثابت کردیااور خوبصورت حوالوں کے ساتھ نعت پیش کرنے کے منفرد انداز کو شرکاء نے بے حد پسند کیااور جس وقت ہر دلعزیز اسکالر یہ کلام پڑھ رہے تھے ،ہر طرف سے سبحان اللہ کی صدائیں بلند ہورہی تھیں جس کے بعد اُنہوں نے اپنے پر جوش خطاب کا آغاز کیا جو تقریباًڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔ خطاب کے اختتام پردہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں امن وامان کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہاگیااور پاک فوج کا ساتھ دینے کے لیے بھرپور عزم کا بھی اظہار کیا گیا،اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہناتھا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ،اور ملک کی بقاوسلامتی کے لیے پوری قوم فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑی ہے۔اس موقع پر پا کستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ، ممتاز عالم دین ڈاکٹر فضل احمد ،اہل سنت وجماعت کے سربراہ مفتی عابد مبارک ،معروف سماجی رہنما محمد رمضان چھیپا، غلام شبیر ٹیکسٹائل کے مالک غلام شبیر ، مفتی جہانگیر امجدی ،مفتی عبدالقادر،میاں محمود، شہریارطارق،علی محمد اورمحمدعاطف حنیف بلوسمیت علماو معززین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی اسٹیج پر موجود تھی۔معراج النبی کی اس پُرنور محفل میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر عطاء المصطفیٰ جمیل راٹھور نے نہایت عمدگی سے انجام دیے اور اپنے جداگانہ انداز سے ناظرین کے دل موہ لیے۔ محفل کے آغازمیں ملک کے ممتاز قاری محمد حسین آرائیں نے معراج کی مناسبت سے سورۂ نجم اور سورۂ بنی اسرائیل کی منتخب آیات تلاوت کرکے حاضرین وناظرین کی سماعتوں کو مہکایا جبکہ معروف ثنا خو ا ں حافظ احمد رضا قادری نے بارگاہ خداوندی میں حمدپڑھنے کی سعادت حاصل کی اورپھرمایہ نازثناخواں عمران شیخ عطاری،حافظ طاہر قادری، محمد علی سہر ور د ی ،عقوب ابراہیم نقشبندی اور معین عالم کے ساتھ بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت نچھاورکرتے ہوئے ایک روح پرورفضاقائم کردی ۔اس روح پرور محفل کا اختتام معروف روحانی شخصیت اورسیلانی ویلفیئرٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ مولانامحمدبشیر فاروق قادری کی رقت آمیزد عا پرہوا۔ اس پرمسرت موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بذریعہ قرعہ اندازی 24 خوش نصیبوں کو عمرے پر بھیجنے کااعلان کیا،اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اورخوش نصیب افراد اپنانام سن کر آبدیدہ ہوگئے۔ بعدازاں جنگ،جیو اور جیو نیوزکے دفاتر میں دنیا بھرمیں بسنے والے ہزاروں ناظرین نے جیونیٹ ورک کو اس عظیم الشان روح پروراجتماع کی کامیاب نشریات پیش کرنے پرمبارک باددی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

Thursday, 14 May 2015

‎Promo Shab e Deedar‬ with ‎Aamir Liaquat‬ only on ‪Geo 16 may 2015

​دیکھیے شبِ دیدار کی براہ راست نشریات
ہفتے کی شب 8 بجے ۔۔۔ صرف جیو پر

‪#‎ShabeDeedar‬ ‪#‎ShabeMairaj‬
معراج کا ہے یہ سماں آقا میرے پہنچے کہاں
پُرنور ہے سارا جہاں آقا میرے پہنچے کہاں
شب دیدار
آئیے !شب معراج کی پُرنور ساعتوں میں صاحب تاج و معراج کی پروردگار سے ملاقات کا ذکر کریں،اُن کی نعتیں پڑھیں جو کائنات کی جان ہیں 
اور اس بابرکت شب کا واسطہ دے کر اپنے رب سے بخشش کی التجا کریں
واقعہ معراج کے اسرار و رموز پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا خصوصی خطاب
۲۶رجب المرجب 1436 ہجری،16 مئی 2015 ہفتے کی شب 7 بجے سے


نظامت:ڈاکٹرعطاالمصطفیٰ جمیل راٹھور
تلاوت کلام پاک:قاری حسین آرائیں
ثنا خواں:عمران شیخ عطاری،احمد رضا قادری،حافظ طاہر قادری
محمد علی سہروردی،یعقوب نقشبندی،معین عالم اور دیگر
خطاب: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین
خصوصی دعا:مولانا بشیر احمد فاروق قادری
متمنی شرکت:یوسف بیگ مرزا
گروپ ایم ڈی 
جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک
شرکت کے لیے اِن نمبرز پربھی فوری رابطہ کر سکتے ہیں....
0333-7851177....0333-7083311
خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام ہے 
خوش نصیب شرکا کو بذریعہ قرعہ اندازی 12 عمرے کے ٹکٹس بھی دیے جائیں گے .... 
فرشی نشست کا اہتمام ہے

Promo Shab e Deedar‬ with ‎Aamir Liaquat‬ only on ‪Geo 16 may 2015

Wednesday, 13 May 2015

پاکستان کی سب سے بڑی منفرد اور عظیم الشان رمضان ٹرانسمیشن... رمضان شریف 
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 
کے ساتھ 
صرف جیو پر

نشریات میں شرکت کے لیے رجسٹریشن، مزید تفصیلات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے فالو کیجیے

To get all about :- 




”شب دیدار“(معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )

#‎ShabeDeedar‬ with ‪#‎AamirLiaquat‬ on ‪#‎GEOTV‬

جیونیٹ ورک کے زیر اہتمام ”شب دیدار“(معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی خصوصی نشریات کا انعقادکیاجا رہاہے جس میں ملک کے ممتاز ثناخواں گلہائےعقیدت پیش 
کریں گے ....

ہر دل عزیز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا خصوصی خطاب 
مولانا بشیر فاروق قادری صاحب کی دعا 
صرف فیملیزشرکت کے لیے اِن نمبرز پرفوری رابطہ کریں....
0333-7851177....0333-7083311

خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام ہے 
بذریعہ قرعہ اندازی 12 عمرے کے ٹکٹس بھی دیے جائیں گے .... 
حاضرین کے لیے شیرینی اور ضیافت کا خصوصی اہتمام

Monday, 11 May 2015

"شب دیدار" (معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )


جیونیٹ ورک کے زیر اہتمام ”شب دیدار“ (معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی خصوصی نشریات کا انعقادکیاجا رہاہے جس میں ملک کے ممتاز ثناخواں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ....
ہر دل عزیز ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کا خصوصی خطاب
مولانا بشیر فاروق قادری صاحب کی دعا

صرف فیملیزشرکت کے لیے اِن نمبرز پرفوری رابطہ کریں....
0333-7851177....0333-7083311خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام ہے
بذریعہ قرعہ اندازی 12 عمرے کے ٹکٹس بھی دیے جائیں گے ....
حاضرین کے لیے شیرینی اور ضیافت کا خصوصی اہتمام


Saturday, 9 May 2015

Ramazan Transmission 2015 with Aamir Liaquat on #GEO

پاکستان کی سب سے بڑی 

منفرد اور عظیم رمضان ٹرانسمیشن

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 

کے ساتھ 

صرف جیو پر

تفصیلات اگلے چند روز میں