#LoudSpeaker "Karwa Sach.!" by #AamirLiaquat
کڑوا سچ… لاؤڈ اسپیکر…ڈاکٹرعامرلیاقت حسین
اپنے کسی مسلمان بھائی کے کفر پر یقین، فسق و فجور کی اسنادمرتب اور زنادیقِ اسلام کی ازخود تیارکردہ فہرست میں کس کس کا نام ہونا چاہئے ، یہ سب کرنا اِنہیں بہرحال آتا ہے اور بہت خوب آتا ہے …عورتوں کو دیکھتے ہی اپنا ”ایمان بچانے کے لئے “ منہ پھیرکرپلٹ جانے والے یہ عظیم ”متقیانِ وفا“جنہوں نے غالباً ”چشم تصور“ ہی میں اپنے اونچے مقامات کا جنت کے اعلیٰ درجوں میں مشاہدہ فرما لیا ہے اور جو غالباً کراماً کاتبین کو بھی اپنے ”تقوے“ پر قائل کرچکے ہیں(معاذ اللہ) اب اِس ”عطا کردہ ذمے داری“ کو نبھانے میں مصروف ہیں کہ مسلک کے محافظ و ٹھیکے دار کسی بھی خطیب کو ”تفرقے“ کی پرچی بھیج کر اسلام کے دامن میں آگ کیسے لگائی جائے اور اِن کے ہاتھوں اور پیروں کا بوسا لینے والے کسی کے خلاف برانگیختہ ہوکر احادیث ِ نبوی کی عبارتوں سے ر ±و گردانی کیسے کریں؟ کہ ختمی مرتبت آنے کیا فرمایا(استغفر اللہ) اب یہ اہم نہیں رہا لیکن ”مفتی صاحب“ یا ”روحانی اسکالر“ یا مسجد کو اپنی ”ریاست“ سمجھ کر لاؤڈ اسپیکر پر نفرت کی گونج دار آواز میں ”امام صاحب“ کیا فرما رہے ہیں یہ زیادہ اہم ہے
To Follow Dr Aamir Liaquat Husain:
https://www.facebook.com/AamirLiaquatslover
@AamirLiaquat ... www.aamirliaquat.com
No comments:
Post a Comment