Thursday, 30 April 2015

ٹیکنالوجی کے غلط استعمال نے معاشرے کوتباہ کردیا ،عامر لیاقت

ٹیکنالوجی کے غلط استعمال نے معاشرے کوتباہ کردیا ،عامر لیاقت


کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمگیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہاہے کہ جدید ٹیکنالوجی انسانیت کی فلاح کے بجائے نقصان کاسبب بن رہی ہے ،اس کے غلط استعمال نے معاشرے اوراخلاقی روایات کو تباہی سے دوچار کردیاہے اور لوگوں کی نجی زندگیوں میں زہر گھول دیاہے ۔جیو کے شہرہ آفاق مارننگ شو’’صبح پاکستان‘‘میں ناظرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدت اچھی چیز ہے مگر ہم نے اس کی بڑی بھاری قیمت ادا کی ہے،مشینوں کی حکومت نے ہم سے ہمارے جذبات اور احساسات چھین لیے ہیں اور ہماری خوبصورت روایات قصہ پارینہ بن گئیں ہیں۔ سوشل میڈیا کولوگوں کی کردار کشی کا ذریعہ بنانے والوں کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تصوراتی دنیا حقیقی دنیا سے بالکل مختلف ہوتی ہے،انٹرنیٹ کاغلط استعمال کرتے ہوئے دوسروں کی عزت اور اخلاقیات کو پامال کرنا بدترین بے حیائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیااور یہ وطن ہی ہماری پہچان ہے لیکن بعض لوگ رہتے پاکستان میں ہیں اور کھاتے بھی اسی کا ہیں مگر اس کے باوجود پاکستان کو برا کہتے ہیں یہ بھی بے حیائی ہی کی ایک قسم ہے۔شو کے دوران پاکستان کی سپرماڈل اوربیوٹیشن نادیہ حسین نے ناظرین کو بوٹوکس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اس سے ماتھے پر پڑنے والی لکیروں کا خاتمہ بھی ممکن ہے اور چہرے پرنمودار ہونے والی ڈپریشن لائنز کو ختم کرنے کے لیے فلرز کاطریقہ بھی کافی کارآمد ہے اس موقع پر انہوں نے ایک خاتون کے چہرے پرفلنگ کا مظاہرہ بھی کرکے دکھایا۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ رمضان المبارک کی تیاریوں میں مصروف ہونے کی بنا پر وہ کچھ عرصہ صبح پاکستان کی میزبانی نہیں کرسکیں گے اس دوران نادیہ حسین جیو کے مارننگ شو ’’اٹھوجاگوپاکستان‘‘ کی میزبانی کریں گی ،اُن کی اس پیشکش پرنادیہ حسین نے مسکراتے ہوئے آمادگی کااظہار کیااور کہا کہ اگر آپ مجھے اس کی تربیت دیں گے تو میں مارننگ شو کی میزبانی کے لیے تیار ہوں۔ اسی اثناء میں پاکستان میں انٹرنیشنل جیولری برانڈ’’ دماس ‘‘ کی روح رواں اور ڈائریکٹر روبی زاہد نے شر کت کی اورمیزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 30اپریل سے پرل کانٹی نینٹل کراچی میں دماس کے خوبصورت زیورات کی پانچ روزہ نمائش کا آغاز ہورہا ہے جس میں ہرطبقے کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے جیولری کے خوبصورت ڈیزائنزمتعارف کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میںمقبول زیورات کی کئی برانڈز دماس کے تحت فروخت کی جاتی ہیں اوران کی تیاری میں معیارکاخاص خیال رکھاجاتا ہے۔ شو کے دوران عصر حاضرکی مقبول گلوکارہ انیقہ علی بھی صبح پاکستان کی مہمان بنیں اور خوبصورت گیت سناکر حاضرین کی دادحاصل کی جبکہ اسی دوران ملک کی ممتاز ماہر نباتات ڈاکٹر بلقیس نے جڑی بوٹیوں اور دیگر اجزاء کی مدد سے سر درد کے خاتمے کے لیے بام تیار کرنے کا طریقہ بتایا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔شو کے اختتام سے قبل ملک کی معروف روحانی شخصیت مولانا بشیر فاروق قادری نے ناظرین کواُن کے مسائل کے حل کے لیے مسنون وظائف بتائے اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی درخواست پر پاکستان کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بھائی عبدالحفیظ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔







For more news, photos, videos and live updates:
Facebook.com/SubhPakistan
Twitter.com/SubhPakistan

Monday, 27 April 2015

دوستو! انتخابات ٹوئٹر یا فیس بک پر نہیں بلکہ عوام کے درمیان ہوتے ہیں،حیران ہوں کہ برداشت کا درس دینے والے ورچوئل ورلڈ میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے آپے سے کیوں باہر ہوجاتے ہیں؟


.. ٹوئٹر اور فیس بُک کے دہشت گرد!… لاؤڈ اسپیکر ۔۔۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین


For more updates from Dr Aamir Liaquat Husain, please follow:
@AamirLiaquat


گو کہ مجھے اپنی والدہ کے لئے یہ لفظ لکھتے ہوئے کس قدر تکلیف ہورہی ہے یہ میں ہی جانتا ہوں مگراللہ کی قسم! یہ مؤرخ کا فرض ہے کہ تاریخ درست لکھے، اِسی لئے ہر لفظ کاریکارڈ پر لانا ضروری ہے، ہم نے غلط تاریخ کی وجہ سے اپنے اوپر ہی کئی ستم ڈھائے ہیں


.. ٹوئٹر اور فیس بُک کے دہشت گرد!… لاؤڈ اسپیکر ۔۔۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین



For more updates from Dr Aamir Liaquat Husain, please follow:
@AamirLiaquat


میں آج بھی ختم نبوت اور ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کسی سے کوئی سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں ہوں بلکہ اِس پر جینے کے بجائے مرنے کو ترجیح دوں گا

.. ٹوئٹر اور فیس بُک کے دہشت گرد!… لاؤڈ اسپیکر ۔۔۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین




For more updates from Dr Aamir Liaquat Husain, please follow:
@AamirLiaquat


برائے مہربانی میری شخصیت اور میرے رویے کو آپس میں خلط ملط مت کیجئے کیونکہ میری شخصیت میں خود ہوں اور میرا رویہ دراصل ’’آپ ‘‘ ہیں…!!!

.. ٹوئٹر اور فیس بُک کے دہشت گرد!… لاؤڈ اسپیکر ۔۔۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین


For more updates from Dr AamirLiaquat Husain, please follow:

@AamirLiaquat

Friday, 24 April 2015

Dr #AamirLiaquat Husain Respond about #MQM Victory on by-Election NA-246


Dr #AamirLiaquat Husain Respond about #MQM Victory on by-Election NA-246

زمینی حقائق سے روگردانی ممکن نہیں، سوشل میڈیا کی مصنوعی دنیا سے نکل کر حقیقت کا سامنا کریں ۔ متحدہ نے مخالفین کو شکست فاش دیدی ۔۔ کچھ لوگ صرف سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور ٹویٹر کے دہشت گرد ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

Video Link:


For more news, photos, videos and live updates: